گیارہ سالہ بچہ آئی کیو میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ ذہین نکلا


0

کہتے ہیں ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی اور کسی بھی معاشرے کو پھلنے پھولنے اور ترقی کرنے میں تعلیم سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔تعلیم کے فروغ اور دنیا میں نام پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کریں اور ان کی راہ میں کھڑی رکاوٹوں کو دور کریں جس کے لیے سب سے ضروری چیز اپنے بچوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرناہے۔آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک بچے کے بارے میں بتائیں گے جس کے والدین کے اعتماد نے اس کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔

برطانوی شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ یوسف شاہ نے بین الاقوامی مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کرتے ہوئے اس ذہین بچے نے البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے طبیعیات دان کو مات دیدی ہے۔

Image Source: File

عرب نیوز کے مطابق اس آئی کیو ٹیسٹ میں 18 سال سے کم عمر افراد میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے یوسف شاہ اپنے خاندان سمیت علاقے کی اہم شخصیت بن گئے ہیں۔اسٹیفن ہاکنگ نے مینسا ٹیسٹ میں 160 اسکور حاصل کیا تھا اور آئن اسٹائن کبھی اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔یوسف شاہ نے صرف ایک ماہ کی پریکٹس سے آئی کیو ٹیسٹ میں شامل ہو کر کامیابی کا یہ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

Image Source: File

قدرتی طور پر ریاضی کے مضمون میں کمال مہارت رکھنے والے یوسف کے اسکول کے دوست ان کو کہتے تھے کہ وہ بہت ذہین ہے اور اسی وجہ سے اس نے آئی کیو ٹیسٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ‘میں ہمیشہ سے یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا میں اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے 2 فیصد افراد میں شامل ہوں یا نہیں’۔ابھی تو یوسف چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں کیمبرج یا آکسفورڈ میں ریاضی کی تعلیم حاصل کرینگے۔تعلیم سے ہٹ کر ان کو ریوبیک کیوب سے کھیلنا پسند ہیں۔

ان کی والدہ ثنا نے بتایا کہ ‘ہمیں اپنے بیٹے پر بڑا فخر ہے کہ وہ بین الاقوامی مینسا آئی کیو ٹیسٹ دینے والا ہمارے خاندان میں پہلا شخص بن گیا ہے’۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘حقیقت میں اس کے لیے شروع میں تھوڑی فکر مند تھی۔ہم سوچ رہے تھے کہ یہ ٹیسٹ ہال میں جا کر گھبرا جائے گا وہاں بڑی عمر کے ذہین لوگ ہوں گے لیکن اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا’۔

Image Source: File

یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ‘میں اپنے بیٹے کے اندر ذہانت اور محنت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اس کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہوں تاہم اکثر پیار سے یہ بھی کہتی ہوں کہ آپ کے والد آپ سے زیادہ ذہین ہیں’۔یوسف کا 8 سالہ بھائی خالد بھی کچھ سال بعد مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے کا خواہشمند ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ٹی کے شعبے میں تین کم عمر بہن بھائی کی دھوم

بچوں کے شوق اور ذہانت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرنا بیشک والدین کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں، گزشتہ دنوں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ ‘محمد عیاد’ نے دنیا کو اپنی ذہانت سے حیران کردیا، چھوٹی سی عمر میں 22 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔اتنی سی عمر میں اس بچے کا آئی کیو لیول 150 سے زیادہ ہے، یہ چھوٹا البرٹ آئن اسٹائن دنیا کی ان 2 فیصد آبادی میں شامل ہے جو فوٹو گرافی کی یادداشت کے مالک ہوتے ہیں۔محمد عیاد اپنی اسی ذہانت پر پاکستان، انڈیا، کینیڈا، امریکہ اور لندن میں منعقدہ مقابلوں میں 22 ایوارڈ اور اسناد اپنے نام کرچکے ہیں۔ان کو ایشیاء کے ریکارڈز میں ‘گرینڈ ماسٹر’ کا اعزاز حاصل ہے جبکہ حالیہ دنوں میں اس بچے نے کینیڈا میں میموری چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل بھی جیتے۔محمد عیاد کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لیے کوئی خصوصی ٹیچر نہیں رکھا اس کا ایک بھائی آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہے، ایک ون کلاس میں ہے، وہ جو کررہے ہوتے ہیں یہ ان سے سیکھتا اور سمجھتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *