گورنر سندھ کے کتے کا پروٹوکول، شدید عوامی ردعمل سامنے آگیا


0

پاکستان سمیت تیسری دنیا میں وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول ہمیشہ سے ہی ایک بحث کا موضوع رہا ہے، وہ حکمران جو الیکشن سے پہلے سائیکلوں اور رکشوں کی سواری کرتے دیکھائی دیتے ہیں وہی سیاستدان پھر حکمران بننے کے بعد درجن بھر گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے دیکھائی دیتے ہیں اور بیچاری عوام افسوس کے ساتھ انہی پروٹوکول کی زد میں آکر گھنٹوں سڑکوں پر خوار ہوتے ہیں۔

ایسے ہی ایک پروٹوکول سے متعلق حیران کن ویڈیو گزشتہ شام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا گیا کہ شہر کی سڑکوں پر اب حکمران ہی نہیں بلکہ ان کے پالتو کتے بھی سرکاری گاڑی اور پروٹوکول کے مزے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس سے کچھ گاڑیاں باہر نکلی، جس میں ایک لگژری گاڑی میں ایک کتا دیکھا گیا، جو سرکاری پروٹوکول کے مزے لیتے ہوئے سیر کررہا تھا، جبکہ ویڈیو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی وزیر تیمور تالپور کی جانب سے بنائی گئی، جسے بعدازاں انہوں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔

جوں ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، لوگوں کو وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ وی آئی پی کلچر کی مخالفت کی اور اب ان کے گورنر کے حوالے سے ایسی خبریں آنا مایوس کن عمل قرار دیا جارہا ہے۔

بعدازاں شدید تنقید کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں اپنے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی میں محض ان کا کتا ہی نہیں بلکہ ان کی پوری فیملی بھی اس میں سفر کررہی تھی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروٹوکول محض کتے کے لئے نہیں بلکہ ان کی فیملی کے لئے تھا، جوکہ انہیں اس منصب کے حساب سے ان کے اہلخانہ کو دیا گیا ہے، لہذا اس طرح کی ویڈیوز بنایا، ایک انتہائی شرمناک اور ایک غیر ضروری عمل ہے۔

اس موقع گورنر عمران اسماعیل نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تیمور تالپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خود ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ عظم ہے کہ ملک میں ایک تبدیلی لیکر آئیں اور اپنے مقاصد کو پورا کرسکیں۔

واضح رہے گورنر سندھ عمران اس سے قبل بھی کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں گزشتہ برس ان کا کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آنے پر دیا گیا بیان تھا، جہاں انہوں نے اس کا ذمہ دار سندھی لوگوں کو قرار دیا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے کورونا وائرس کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے۔

گورنر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ میں لوگ وائرس سے متعلق سمجھ بوجھ نہیں رکھتے، لہذا جب وہ وہاں دورے پر گئے تو لوگ ان سے ملنے کے لئے قریب آتے رہے اور انہیں کورونا وائرس لگ گیا۔

بعدازاں اس نامناسب بیان کے بعد جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہیں ان سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *