وفاقی وزیر فواد چودھری کی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری


0

موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، فواد چوہدری نے بدھ کے روز پاکستان کی ’’سب سے بڑی اسکالرشپ پروگرام‘‘ کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر نے یہ اعلان سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت میٹرک سے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے اسکالرشپ دے گی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے 10 میٹرک ٹاپرز کو 10،000 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں ہر ضلع کے پہلے 10 ٹاپرز کو ماہانہ 12000 روپے دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ اجلاس جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کی زیر صدارت ہوا۔

Image Source: Instagram

واضح رہے پچھلے سال نومبر میں ، فواد چوہدری نے نوجوانوں کے لئے اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام کا اعلان بھی کیا تھا۔ مقامی معیشت کے لئے گیمنگ انڈسٹری کی مانیٹری اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ان کی وزارت جلد ہی ان افراد کے لئے ایک خصوصی پروگرام لائے گی جو اینی میشن اور ویڈیو گیم پروگرامنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’’اگر آپ تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور کھیل کھیلنے کی طرف زیادہ مائل ہیں تو وزارت سائنس وٹیکنالوجی ویڈیو گیم آپ کے لیے پروگرامنگ سے متعلق ایک خصوصی پروگرام متعارف کروانے جارہی ہے۔‘‘

وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق ’’اس پروگرام سے ہمیں 90 بلین ڈالر کی گیمنگ انڈسٹری کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ اینی میشن اور ویڈیو گیمز کی ڈگری صرف ایک کھیل نہیں ہوگی۔ بلکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک گیم چینجر بھی ثابت ہوگی۔ جس سے یقینی طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور مقامی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔

یہ بات انتہائی قابلِ تعریف ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری ہمیشہ نوجوانوں کے لئے جدید اور متعدد مواقع فراہم کرنے کے خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے طلبا کو اپنا مستقبل میڈیکل کے شعبوں سے آگے دیکھنے کی صلاح بھی دی تھی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کرکے ڈاکٹر بننے کے جنون میں مبتلا نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبا اس جنون سے اب جان چھڑا لیں ، اور اس کے بجائے بائیوٹیک کو بطور پیشہ منتخب کریں۔ وفاقی وزیر کے مطابق ، آنے والے پندرہ سالوں میں ایم بی بی ایس کی روایتی ڈگری بطور پیشہ بے وقعت ہوجائے گی۔

یاد رہے رواں دن، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ہندوستان میں کسانوں کے تیزی سے شدت اختیار کرتے احتجاج کے بارے میں بات کرنے پر پاپ آئیکن ، ریہانہ کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے گلوکارہ کے اس موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احتجاج کی حمایت کرکے پوری دنیا کے کسانوں کی عزت حاصل کرلی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *