طلاق بدترین شادی سے بہتر ہے۔فریال محمود


0

اداکاری کے ساتھ رقص کی دلدادہ اور اپنی بولڈ تصویروں سے خبروں میں رہنے والی  اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایف ایچ ایم کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ اپنے سابق شوہر اور طلاق کے موضوع پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

Faryal Mehmood Talk About Divorce

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں پہلی بار اپنی ناکام شادی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ اعتراف کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ ان کی شادی مسائل کا شکار تھی۔

Faryal Mehmood Talk About Divorce

دوران گفتگو اداکارہ کا طلاق جیسے حساس موضوع پر گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’طلاق کا مقصد زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتابلکہ یہ نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں طلاق کو آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے’۔

وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی سنائی دیتی ہیں کہ شادی کے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل شروع ہوگئے، جس سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگیں۔

اداکارہ نے طلاق سے متعلق اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی گھریلو ملازمہ کا قصہ بیان کیا جو اپنے خاوند کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بن رہی ہے۔

فریال کے مطابق وہ جسمانی استحصال کا شکار اپنی گھریلو ملازمہ کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہیں جو شادی کے بندھن میں منسلک ہونے کے سبب ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچار ہے

فریال کے مطابق شادی میں مسائل کی وجہ سے ان کی اور ان کے سابق شوہر کی ذہنی صحت داو پر لگ گئی اور ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان پر سابق شوہر نے کبھی جسمانی تشدد نہیں کیا۔

فریال محمود نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ذہنی اذیت ملنے کے باوجود وہ بار بار شوہر کے پاس جاتی تھیں کیوں کہ آخر کار وہ ایک عورت ہیں اور وہ شوہر سے بہت پیار کرتی تھیں۔

ان کے مطابق وہ عورتوں کے مسائل کو سمجھتی ہیں، وہ کبھی کسی ایسی عورت کو کچھ نہیں کہیں گی جو شوہر کا تشدد برداشت کرتی ہو اور وہ انہیں طعنے دیں۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون کسی مرد سے پیار کرتی ہے تو وہ اس کا تشدد اور نامناسب رویہ بھی برداشت کرتی ہے اور یہ سب کچھ اس وقت ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جس طرح سابق شوہر انہیں ذہنی طور پر اذیت دیتے تھے، وہ بھی ان پر ذہنی تشدد کرتی تھیں اور یہ سلسلہ دونوں طرف سے جاری رہا۔

فریال کا کہنا تھا کہ،’ میری طلاق کی وجہ بھی ذہنی اذیت تھی جس میں ،میں نے سکون کی تلاش میں شادی کو ختم کرکے خود اپنے آپ کو چن لیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ فریال محمود نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں مئی 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار دانیال راحیل سے شادی کی تھی تاہم شادی کے محض 4 ماہ بعد ستمبر میں ہی اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جنہیں اس وقت اداکارہ نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

بعدازاں اگست 2021 میں فریال محمود نے احسن خان کے شو میں مختصر طور پر بتایا تھا کہ وہ سنگل ہیں مگر انہوں نے طلاق کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *