ارتھ آور کیا ہوتا ہے؟ پنجاب کے صوبائی وزیر کی انوکھی تعریف


0

زمين سے محبت اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے پوری دنیا میں 22 اپریل کو یوم ارض منایا گیا۔ یوم ارض یا ارتھ ڈے کے موقع پر زمین سے محبت کے اظہار کے لئے ارتھ آور کے تحت مقررہ وقت پر ایک گھنٹے کی لئے پاکستان سميت دنيا بھر ميں لائٹس بند کردی گئیں۔ درحقیقت ارتھ آور کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

موجودہ حکومت نے ملک میں ماحولیاتی بہتری کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے چنانچہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیےحکومت اقدامات بھی کررہی ہے۔ حکومتی اقدامات کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی یوم ارض کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ارتھ ڈے ٹریند ہو رہا ہے جہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے انداز میں ماحول کو درپیش خطرات اور محفوظ ماحول کی اہمیت پر اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔

Image Source: Facebook

ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کے رکن اور صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز خیال احمد کاسترو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نے “ارتھ آور” کی تعریف کرتے دکھائی دے دہے ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ انوکھی بھی ہے ۔

ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیال احمد کاسترو بتاتے ہیں کہ “ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اسے روکنے کے لیے سبزہ کام کرتا ہے، درخت کام کرتے ہیں۔ آپ کے ہر ارتھ کو روکتے ہیں، ہر زلزلے کو روکتے ہیں تو ہم نے اسے روکنا ہے اور اسے گرین کرنا ہے۔”

Image Source: Twitter

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ صوبائی وزیر کی یہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی؟ لیکن سوشل میڈیا صارفین “ارتھ آور “کی اس دلچسپ تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ یوم ارض پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم سے اپیل کی کہ وہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا ساتھ دیں جب کہ اس دن کی مناسبت سے کئی اہم سیاسی ،سماجی اورشوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے بھی ارتھ ڈے کے موقع پر زمین سے محبت کا اظہار مختلف پیغامات کے ذریعے کیا لیکن ان سب میں صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز خیال احمد کاسترو کی ارتھ آور کی یہ انوکھی تعریف سبقت لے گئی اور صارفین کی دلچسپی کا باعث بن گئی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *