ڈی ایس پی انیلہ ناز پشاور کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس افسر تعینات


0

آج کے ترقی یافتہ دور میں عورتیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔ وہ شعبے جن کا انتخاب پہلے صرف مردوں تک محدود تھا اور خواتین کو ان سے دور رکھا جاتا تھا، آج ان شعبوں میں بھی خواتین بھرپور انداز میں اپنے ماہرات کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

سیاست کے میدان میں قائدانہ صلاحیتوں کو منوانا ہو، یا پھر کرکٹ کے میدان میں حریف کو شکست دینا ہو یا بزنس کے داؤ پیچ سیکھنا ہوں آج کی تعلیم یافتہ خواتین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اور ذہانت کے بل بوتے پر ہر پیشے میں اپنا نام بناسکتی ہیں۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے ڈی ایس پی انیلہ ناز کا شمار بھی انہی خواتین میں ہوتا ہے جو پاکستان کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں کیونکہ پس ماندہ علاقے میں رہتے ہوئے تعلیم مکمل کرنا اور اپنی قابلیت پر پولیس افسر بننا یقیناً قابل تعریف ہے۔

عموماً ٹریفک کے انتظامات کو سنبھالنے اور لائسنس چیک کرنے کے لئے ہم نے مرد اہلکاروں کو ہی یہ ذمہ داریاں ادا کرتے دیکھا ہے لیکن خیبر پختونخوا کی پہلی موٹر لائسنس اتھارٹی کی خاتون افسر انیلہ ناز وہ پہلی ٹریفک پولیس افسر ہیں جنھیں یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور  پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے بعد اب خواتین پولیس اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنس دینے جیسے فرائض کی انجام دہی بھی کررہی ہیں۔ ڈی ایس پی انیلہ ناز بھی ایسی ہی فرض شناس ٹریفک پولیس افسر ہیں جو اپنے فرائض پوری ایمانداری سے پورا کرتی ہیں اور ڈیوٹی کے اوقات میں عوام کے لائسنس چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرتی ہیں۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والی انیلہ ناز کہتی ہیں کہ ان کے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا تھا، پولیس افسر بننے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب وہی لوگ اپنی بچیوں کو اسکول بھیج رہے ہیں۔

مختلف شعبوں میں بہترین کاردکردگی دیکھانے والی قابل فخر خواتین کی بات کریں تو ثمن ذوالفقار کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی پہلی کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2021-2020 کے لئے آفیشلز کا اعلان کیا اور ان آفشیلز میں ثمن ذوالفقار ڈویلپمنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ ریفری ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *