زہانت اور قابلیت سے ہمکنار، کیمبرج امتحانات کا ریکارڈ ہولڈر، حنین ضیاء


0

اگر کسی ملک کے نوجوان زمانے کو بدلنے کی ٹھان لیں تو پھر انہیں تاریخ بدلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستانی نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مستقبل میں پاکستان کو بلندیوں پر لے جاسکتی ہے۔ حنین ضیاء بھی پاکستان کے ایک ایسے ہی ذہین اور پرعزم نوجوان ہیں جنہوں نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے “ایجیوکیٹ اے چینج “پروجیکٹ شروع کیا ہے جو اپنی نوعیت کا منفرد پروجیکٹ ہے جس میں تعلیم کا حصول ہر کسی کے لئے ممکن بنانے کے لئے کورس کی فیس صرف 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کے تعلیمی میدان میں حنین ضیاء کا نام جانا پہچانا ہے ، اس ہونہار طالب علم کے کارناموں پر نظر ڈالیں تو 2017 میں ، حنین ضیاء نے کیمبرج کے امتحانات میں کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے جو ان کی وجہ شہرت بنے۔ حنین ضیاء نے مجموعی طور پر کیمبرج کے عالمی امتحانات میں 154 اے گریڈ حاصل کیے ، جس میں 66 ڈسٹنیکٹ اے اور اے اسٹارز شامل ہیں ۔ انہوں نے کم از کم 11 ورلڈ ریکارڈ بنائے اور مختلف مضامین میں 7 ممتاز امتیازات بھی حاصل کیے ہیں جو ان کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

Image Source: nation.com.pk

حنین ضیاء کی محنت کا یہ سفر یہاں تھما نہیں بلکہ حال ہی میں طالبعلموں کے لئے “ایجیوکیٹ اے چینج “پروجیکٹ کی شروعات بھی ان کے سفر کا حصؔہ ہے۔ یہ پروجیکٹ پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے ایک انقلابی منصوبہ ہے کیونکہ اس تعلیمی پروجیکٹ میں ابتدائی طور پر انتہائی کم قیمتوں پر کورسز پیش کیے گئے ہیں اور ہر مضمون کی ماہانہ فیس 300 روپے ہے ۔

جبکہ اس تعلیمی مہم میں اب طلباء کی مدد کے لئے مفت کورسز کا اضافہ بھی ہوا ہے اور یہ سیکشن طلباء کو نہ صرف مفت نوٹس اور حل شدہ پیپرز فراہم کرتا ہے بلکہ یہاں طلباء اپنی تعلیم سے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں کررونا وائرس اور پھر لاک ڈاؤن نے طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں کو بے حد متاثر کیا اور ان کا تعلیمی سلسلہ رک گیا لیکن اس مشکل گھڑی میں بھی حنین ضیاء نے ہمت نہیں ہاری اور سوشل میڈیا کو طلباء کے لئےمفت تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا۔ فی الحال وہ اپنے فیس بک پیچ حنین ضیاء آفیشل پر ہر روز O لیول ، A لیول اور IGCSE کے تمام مضامین کے طلباء کے لئے مفت آن لائن سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں ۔ ان سیشن میں وہ ہر مضمون کو تفصیل سے احاطہ کرتے ہیں ،حیرت طلب بات یہ ہے کہ اتنی کم عمری میں وہ مختلف موضوعات کو بہترین انداز میں پڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ان سیشن میں طالب علم اکنامکس ، بزنس ، بیالوجی ، کیمسٹری ، ریاضی ، سوشیالوجی ، نفسیات اور یہاں تک کہ لیٹریچر بھی سیکھ سکتے ہیں ۔حنین ضیاء روزانہ کم سے کم 5-7 گھنٹے آن لائن سیشن کرتے ہیں اوروہ طالبعلموں کی مدد کے لئے اپنا دائرہ مزید بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی نئی نسل پاکستان کو بلندیوں پرلے جاسکتی ہے ، یہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کواپنی محنت اور جذبے سے ترقی کی منازل تک پہنچا سکتے ہیں ۔

اگر اقبال کے شاہینوں کو صحیح معنی میں مہذب، باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور روشن خیال بنا دیا جائے تو ہی ہمارا آنے والا کل تابناک ہوگا ورنہ اس قوم کو اندھیروں میں بھٹکنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

حنین ضیاء جیسے قابل اور لائق فائق نوجوان کسی مثال سے کم نہیں اور ایسے نوجوان تعریف کے مستحق ہیں بلکہ مستقبل میں اپنی کاوشوں کی وجہ سے حنین ضیاء کا نام پاکستان میں تعلیمی انقلاب کا اہم حصہ ہوگا۔ یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھنے بہترین مواقع فراہم کرنے پر توجہ دیں۔

طلباءاس لنک کے ذریعےحنین ضیاء کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرسکتے ہیں

youtube.com/c/AYLOTI

مفت کورس کے لئے طلباء حنین ضیاء کے تعلیمی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں

facebook.com/groups/AYLOTIEducation


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *