بڑھتی مہنگائی میں کونسا موبائل اچھا ہے؟ تیسرا آپکے ہوش اُڑا دیگا


0
Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?

آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر کسی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے اور کوئی بھی اس کے بغیر رہنا تصور نہیں کرسکتا۔اب بڑے کیا بچے بھی بڑے شوق سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن آجکل بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بہترین فیچرز کے ساتھ موبائل لینا ذرا مشکل ہوتا جارہا ہے… لیکن آپ کی اس مشکل کا حل ہم نے نکال لیا ہے کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے اسمارٹ فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کی قیمت کم اور فیچرز بے شمار ہیں، یعنی کم قیمت میں فروخت ہونے والے اچھے اور لاتعداد فیچرز والے موبائل فونز۔ چلیے تو پھر جانتے ہیں کہ اس بڑھتی مہنگائی میں کونسا موبائل فون کم قیمت کے ساتھ فیچرز میں اچھا ہے۔

(Konsa Mobile Acha hai) کونسا موبائل اچھا ہے

ہواوے وائے 6 پی

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
Huawei.com

اس اسمارٹ فون کا شمار بھی ان موبائل فونز میں ہوتا ہے جن کی فیچرز بے حساب اور قیمت مناسب ہے۔اس فون کی اسکرین کا سائز 6.3 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور انتہائی طاقتور ہے جو کہ 5000 ایم اے ایچ ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 64 جی بی ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جبکہ مین کیمرے کی بات کی جائے تو فون میں بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے۔جو کہ 13، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔
قیمت: 20,299 روپے

سام سنگ گیلکسی اے زیرہ ٹو

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
samsung.com

اے زیرہ ٹو‏ سام سنگ گیلکسی 64GB ڈوئل سمِ 720×1600 ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے سستے اسمارٹ فون میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی خصوصیات پر نظر ڈالیں تو کم قیمت میں اس میں ایل ای ڈی فلیش اور ٹچ فوکس بھی ہے۔
قیمت: 16,699 روپے

ریڈمی ایٹ اے

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
www.mi.com

شاؤمی کا یہ فون بہترین خصوصیات کا حامل ہے، اس کا ڈسپلے سائز 6.2 انچ ہے جبکہ فون میں طاقتور بیٹری 5000 ایم اے ایچ پاور کی نصب کی گئی ہے۔فون کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔بیشمار فیچرز کیساتھ اس فون کی قیمت جان کر یقیناً آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ یہ اتنی مہنگائی میں نہایت مناسب قیمت: 16,499روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

ٹیکنو پوپ ایل ٹی ای فائیو

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
www.tecno-mobile.com

ٹیکنو موبائل کمپنی نے مارکیٹ میں بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے۔ کم قیمت میں بہترین خصوصیات کے فون ٹیکنو کمپنی اپنے صارفین کے لئے متعارف کرواتی ہے۔یہ پاکستان کے سستے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ 3 جی بی کیساتھ اس فون کی خصوصیات کمال کی ہیں، اس میں جیو ٹیگنگ، پینوراما، ایچ ڈی آر کی خصوصیات کے ساتھ ہے۔جبکہ فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ ہے۔
قیمت: 17,499 روپے

انفینکس نوٹ سیوین

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
www.whatmobile.com.pk/

جب بھی ہم سستا اور معیاری فون لینے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا دھیان فوراً ہی انفینکس پر جاتا ہے۔ انفینکس نوٹ 7 بھی پہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔ فون کا اسکرین سائز 6.95 انچ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے، ریم 6 جی بی متعارف کروائی گئی ہے۔ فون میں بیک کیمروں کی تعداد 4 ہے۔
قیمت: 24,999روپے

اوپو اے اکتیس

Bharti Mehngaie Mein Konsa Mobile Acha Hai?
www.oppo.com

یہ بہترین کوالٹی کیساتھ کم قیمت والا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے اس کی بیٹری پاور 4,230 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد تین ہے جو 12، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ دیکھنے میں بھی انتہائی خوبصورت فون ہے۔
قیمت: 29,999 روپے

مزید پڑھیں: گوگل سے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب ہوا آسان، مگر کیسے؟

بلاشبہ موبائل فون دورِ حاضر اہم ضرورت ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں کے ہاتھ اور گردن کے مسلز متاثر ہونے لگے ہیں جس پر  ماہرین صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈی جنریٹو اسپائن نامی بیماری سے نوجوان نسل متاثر ہونے لگی ہے جس میں ہاتھوں اور گردن کے مسلز میں درد اور دیگر شکایات بڑھ رہی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *