ایک بہادر سپاہی کی بہادر ماں


0

کہتے ہیں دنیا میں کوئی بھی شخص ماں سے زیادہ نہ تو محبت کرسکتا ہے اور نہ ہی ماں جتنی قربانی دے سکتا ہے۔ اتنا بڑا دل محض اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ماں ہی کو دیا ہے جو مشکل سے مشکل وقت کا سامنا بہادری سے کرتی ہے۔

ایسی ہی ایک ماں لیفٹننٹ ناصر خالد کی ہیں جو اپنی زندگی میں آج اکیلی ہے اور تنہا کھڑی ہوئی ہیں۔ یہ وہ ماں ہے شاید اس نے زندگی میں اپنی سب سے قیمتی چیزوں کو اپنی زندگی میں کھودیا ہے، اگر یہاں یہ کہا جائے کہ لیفٹننٹ خالد ناصر کی والدہ کا شمار پاکستان کی ان چند ماؤں میں سے ہے، جنہوں نے اس وطن کی حفاظت اور محبت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا ہے، تو یہ کہنا بالکل درست ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افواج کے اہلکار معمول کی پیٹرولنگ کررہے تھے کہ اچانک وہاں پر پہلے سے نصب شدہ آئی ای ڈی بم پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں پاک افواج کے نوجوان، باصلاحیت اور بہادر سپاہی لیفٹننٹ ناصر خالد شہید ہوگئے۔

شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ ناصرف باصلاحیت اور بہادر فوجی جوان تھے، بلکہ وہ ایک انتہائی قابل اور ہونہار طالب علم بھی تھے، جنہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا 137 واں لانگ کمیشن کورس مکمل کیا اور پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس ہی کے ساتھ رائیل ملیڑی اکیڈمی آف آسٹریلیا سے بھی وہ گریجویٹ تھے۔

Lt Shaheed Nasir Khalid
Image Source: Twitter

دوسری جانب جب ہم شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کی والدہ کی قربانیوں کی بات کرتے ہیں تو یہ بات جاننا بےحد ضروری ہے کیونکہ شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کی والدہ نے ناصرف وطن عزیز پر اپنے بیٹے کو قربان کیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے شوہر کو بھی اس وطن کی حفاظت کی خاطر قربان کیا ہے۔

شہید لیفٹننٹ ناصر خالد نے نہایت ہی کم عمری میں اپنے والد کو کھو دیا تھا، وہ بھی ایک نہایت بہادر پولیس افسر تھے جنہوں نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کی۔ جس کے بعد شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کی والدہ نے ان کی اکیلے پرورش کی۔ جبکہ ناصر خالد اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔

شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کی والدہ بظاہر اس دنیا میں تنہا رہے گئی ہیں، شوہر پھر جواں سال اکلوتے بیٹے کی شہادت گویا آسان نہیں ہے، لیکن وطن عزیز سے محبت اور قربانی کے ایسے جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پوری جہاں پاک فوج کے بہادر سپاہی کی شہادت پر غمگین ہے وہیں شہید لیفٹننٹ ناصر خالد کی والدہ کی قربانیوں کو ناصرف بےحد سہرایا جارہا ہے بلکہ آج یہ گھرانہ وطن سے محبت کی ایک اعلٰی مثال قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے شہید لیفٹننٹ ناصر خالد ہی نہیں بلکہ پاک افواج کا ہر سپاہی وطن عزیز پر ناصرف جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے اور بلکہ ہماری اور آپ کی جانوں کی حفاظت کے خاطر ہر بڑی سے بڑی مشکل کا نہایت ہی بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ اگرچہ ملک میں کوئی ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوجائے تو بھی پاک فوج کی سرگرمیاں مثالی نظر آتی ہیں۔ جس کی حالیہ مثال کراچی میں ہونے والی بارشوں کی ہیں، جہاں پاک افواج نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مشکلات میں پھنسے شہریوں کی جانیں بچائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *