بنگلہ دیش میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے “رانی”


0

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جگہ جگہ جانوروں کے چارے کی عارضی دکانیں سج گئی ہیں۔ گلی محلے میں شام ڈھلے سے گائیں اور بکروں کو ٹہلانے کے لئے نوجوان اور بچوں کے جمگٹھے لگنے لگے ہیں۔ بڑے چھوٹے اپارٹمنٹس کے احاطوں میں، مکانات کے آگے، میدانوں اور خالی پلاٹس پر ،وقتی چھپروں میں گائیں، بکرے اور کہیں کہیں اونٹ اور دنبے بھی جگالی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عام طور پر قربانی کا جانور خریدنے کے لیے بھی ہر کسی کی پسند الگ الگ ہوتی ہے، کسی کو کالا بکرا پسند ہوتا ہے تو کسی کو سفید، کوئی بڑا بیل پسند کرتا ہے اور کوئی اونٹ تو کوئی گائے کا دلدادہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اکثر جانور اپنی جسامت ، رنگ ، وزن یا کسی بھی دوسری منفرد خصوصیات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

Story Courtesy: Screenshot

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی وائس آف امریکہ کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریبی علاقے میں دنیا کی پست قامت خوبصورت گائے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ یہ بونی گائے “میڈیا اسٹار” بن گئی ہے جسے دیکھنے روزانہ ہزاروں لوگ فارم ہاؤس کا رخ کررہے ہیں۔ اس گائے کی عمر تقریباً دو سال ہے اور اس کا قد 20 انچ ہے جو اپنی معصومیت اور سب سے چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Story Courtesy: Screenshot

گائے کے مالک کے مطابق اس گائے کا نام رانی ہے۔ یہ باکسر بھٹی نسل کی گائے ہے ،اس کا رنگ سفید ، قد 20 انچ ، لمبائی 36 انچ ہے اور وزن ‏‏26 کلو ہے۔ چھوٹے قد کی گائے رانی اپنی غیر معمولی جسامت کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن ہوئی ہے بلکہ اس کے چرچے اب بنگلہ دیش سے باہر بھی ہو رہے ہیں اور اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ اس گائے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فارم ہاؤس میں محض تین دن میں 15,000 سے زائد افراد لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی پابندیوں کے ‏باوجود بھی اسے دور دور سے دیکھنے آئے اور اس کے ساتھ سلفییاں بھی لیں۔

Story Courtesy: Screenshot

بونی رانی کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی گائے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ تاہم ، گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اپنی عمر کے اعتبار سے رانی دنیا کی پست قامت گائے ہے اس لئے وہ منفرد ڈیل ڈول کی اس گائے کا نام گینس والڈ ریکارڈ میں شامل کروانے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے گینس والڈ ریکارڈ کے لئے اپلائی بھی کردیا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں ایک لاکھ کے قریب جانور موجود ہیں لیکن ان میں دو بیلوں کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے لائے گئے بیل شیزی اور شہزادی کا وزن بالترتیب 10 اور ساڑھے 9 من ہے۔ بیل مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بیلوں کا خاص خیال رکھا ہے اور سارا سال انہیں گھی، بادام اور مکھن کھلاتے رہے ہیں ان بیلوں کی قیمت 11 لاکھ رکھی گئی ہے اور یہ شاندار بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ

خیال رہے کہ مویشی منڈیوں میں عوام کو کورونا اور کانگو وائرس سےبچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی، جس میں منڈی میں بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں شہر سے 2 سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر لگائی جائیں اور منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستے علیحدہ ہوں۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں بپھرے بیل نے نوجوان کی جان لے لی

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کسی شخص کو منڈی میں ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ،منڈی میں مویشی بھی فاصلے سے رکھے جائیں اور منڈی میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے تاہم سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد، بزرگ، بچے منڈی نہ آئیں۔

Story Courtesy: Voice Of America


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *