شہر قائد میں بپھرے بیل نے نوجوان کی جان لے لی


0

بڑی عید پرمسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے مالی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانی کرتے ہیں لیکن اس موقع پر اکثر وبیشتر جانور کے بھاگ جانے، بپھر جانے ،کرین سے گرنے یا جانور کی ٹکر لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی جانور کو نقصان پہنچتا ہے تو کبھی مالک کو۔ جب کہ اکثر واقعات میں تو جانور یا مالک میں سے کسی ایک کی ہلاکت بھی ہوجاتی جو افسوس کا باعث بنتی ہے۔

حالیہ دنوں میں شہر قائد میں ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا، جس میں بپھرے ہوئے بیل کو قابو کرنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی اور اسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قربانی کے لئے آئے بیل نے سولہ سالہ لڑکا کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 16 سالہ احد کو دو روز قبل بیل نے ٹکر مار کر شدید زخمی کیا تھا لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

Image Source: Screengrab

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ قربانی کا بیل ہلاک ہونے والے لڑکے کے گھر ہی لایا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی بیل کو بپھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا ہے کہ 16 سالہ احد بیل کی رسی کھول کر گھر میں باندھنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ اس دوران بیل بپھر گیا۔

بیل کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب وہ بپھر جائے تو اس کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور وہ مشکل سے ہی کسی کے قابو میں آتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں ہوا تھا کہ جب ٹرک میں کئی بیل لائے گئے تو ان میں سے ایک بیل کو جیسے ہی اتارا گیا وہ رسی چھڑا کر بھاگ کھڑا ہوا جس کو پکڑنے کے لیے اس کا مالک اور دیگر لوگ اس کے پیچھے دوڑے لیکن بیل نے قریب آتے مالک کو اٹھا کر پٹخ دیا اور ساتھ ہی دیگر لوگوں کو بھی اپنی سینگوں اور لاتوں سے پٹخنا شروع کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیل کو قابو کرنے لیے پولیس کی مدد طلب کی گئی جس کے بعد پولیس نے بے قابو بیل پر گولیوں کی برسات کردی تاہم بیل پولیس کے سامنے بھی دیوار بن کر کھڑا ہوگیا اور 6 گھنٹے کی کوششوں کےبعد اسے ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آن لائن قربانی کے نام پر لوگوں کو پرانا اور بدبودار گوشت بھیج دیا گیا

گزشتہ سال راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالاخان میں بھی قربانی کے بیل بپھرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں قربانی سے پہلے بیل رسیاں توڑ کر بھاگ گیا، اسے پکڑنے کے لئے بیل مالکان سمیت قصائیوں کی بھی دوڑیں لگ گئیں تھیں ۔تاہم 2 گھنٹے کی مسلسل محنت اور ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بیل کو قابو کرلیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے جلال پور میں بھی قربانی کے دوران ایک بیل بپھر گیا تھا جس پر مالک غصے میں آگیا اور بیل کو قابو کرنے کے بجائے گولی مار دی، بعد میں بیل کو ذبح کردیا گیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں چھت سے کرین کے ذریعے بیل اتارتے ہوئے زمین پر گرگیا، زمین پر گرنے پر بیل جاں بحق ہوگیا بعد میں بیل کو ذبح کردیا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format