آن لائن قربانی کے نام پر لوگوں کو پرانہ اور بدبودار گوشت بھیج دیا گیا


0

امت مسلمہ سال میں خوشی کے دو تہوار مناتی ہے جن میں ایک عیدالفطر اور ایک عید الاضحی شامل ہے۔ ابھی جہاں عیدالاضحی پورے ملک میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے وہیں کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر عید کی روائیتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس بار آن لائن قربانی کی سہولیات کو ترجیح دی تاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچا جاسکے۔

البتہ آن لائن قربانی کے تجربات پاکستانی شہریوں کے لئے اچھے ثابت نہ ہوسکے، جن لوگوں نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور حکومتی ہدایت کی پیروی کرتے ہوئے روائیتی عیدالاضحی کی سرگرمیوں کو ترک کرکے آن لائن قربانی سروسز کو ترجیح دی تاہم قربانی کے جانوروں کا گوشت جب لوگوں کو موصول ہوا تو جیسے ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہو۔ پرانے، بدبودار گوشت سے لیکر نیلے رنگ کے خراب گوشت تک کے معاملات ایک جانب، گوشت گھروں تک نہ پہچنے کی شکایات تک کے معاملات سامنے آئے۔جبکہ کچھ تو اس طرح کی بھی شکایات دیکھنے کو ملی کہ آن لائن قربانی کی سہولیات مہیا کرنے والی ایجنسیز نے اپنی حیثیت سے زائد آرڈر لے لیا البتہ وہ آخر میں مطلوبہ نتائج اور اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور انہوں نے قربانی کا گوشت لوگوں تک پھر نہ پہنچایا۔

اس طرح ایک اور پاکستان کی مشہور و معروف آن لائن قربانی سروس میٹ ماسٹر کی جانب سے بھی انتہائی بدانتظامی کے واقعات دیکھنے کو ملے، جن کی جانب سے قربانی کرنے والوں کے گھروں پر جانور کے گوشت کے 4 پیس یعنی 4 حصے کرکے بھیج دیئے جانے کی شکایت گردش میں رہیں یعنی قربانی کرنے والوں کو گوشت موصول ہونے کے بعد بھی گوشت بنوانے کے لئے قصاب حضرات کی ضرورت پڑھتی رہی۔

اس ہی سلسلے سے منسلک دیگر اور واقعات کو بھی متاثرہ عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے معاملات سے دیگر لوگوں کو آگاہ کررہیں تاکہ جس طرح ان لوگوں کے ساتھ دھوکے بازی ہوئی اس طرح کی دھوکے بازی دیگر لوگوں کے ساتھ نہ ہو اور ان آن لائن ایجنسیوں کی اصل شکل عوام کے سامنے لائی جاسکے کہ یہ لوگ کس طرح قربانی کے نام پر دھوکا دیے رہے ہیں۔

bakra eid online qurbani services

واضح رہے پاکستان کا شمار ترقی پزیر ممالک میں ہوتا ہے، یہاں پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے منسلک اور ہم آہنگ لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ آن لائن شاپنگ کے تجربات اب جاکر بہتر ہونے شروع ہوئے ورنہ اس سے قبل دھوکا دہی اور دیکھا کر کچھ اور دینے جیسے کے واقعات اکثر و بیشتر دیکھنے اور سننے کو ملتے تھے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا اعتماد اس پر بحال ہونے میں کافی وقت لگا تھا ۔ البتہ آن لائن قربانی کا معاملا اتنا سادہ نہیں تھا، لوگوں کی جانب سے بھروسہ کیا گیا اور انہوں نے اپنا دینی فریضہ حکومتی ہدایت کے مطابق ادا کرنے کو ترجیح دی لیکن یہ آن لائن جانوروں کی قربانی کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے اس قسم کا دھوکا اور فریب انتہائی قابل مذمت ہے۔ سوال یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں سے یہ ڈر و خوف کیسے ختم ہوسکتا ہے کہ یہ معاملہ اللہ اور دین کا ہے اس میں دونمبری اور دھوکا کرنے والے افراد اللہ کو کیا شکل دیکھائیں گے۔

bakra eid online qurbani services
Source: Twitter

ہر واقعات کے کچھ اثرات ہوتے ہیں یقیناً اس کے بھی اثرات لازمی آئیں گے، لوگوں کی جانب سے آن لائن قربانی کی سہولیات کو ترجیح نہیں دی جائے ، انہیں اپنے اوپر لوگوں کو دوبارہ بھروسہ قائم کرنے کے لئے طویل جدوجہد کرنی ہوگی جبکہ جن لوگوں نے اس بار ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ آن لائن قربانی کی وہ ایجنسیز بھی متاثر ہونگی ان پر بھی اعتماد کمزور ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: عید قرباں پر غذائیت سے بھرپور کلیجی کا ناشتہ

لہذا حکومت کو چاہئے ان کمپنیوں اور ایجنسیز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ ناصرف ان کو سابق حاصل ہو بلکہ عوام کا اعتماد بھی قائم رہیے ساتھ ساتھ ہم ان تمام لوگوں کے لئے دعا کرتے ہیں جن کی قربانیاں ان ایجنسیوں کی وجہ سے متاثر ہوئی اللہ تعالٰی ان کے معاملات آسان فرمائے۔ بےشک اللہ تعالٰی سب کی نیتوں سے واقف ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *