عید قرباں پر غذائیت سے بھرپور کلیجی کا ناشتہ


0
Source: Google

عیدالاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ اللہ کی راہ میں قربانی کی فضیلت کے ساتھ ذبح ہونے والے جانور کا گوشت بھی غذائیت کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ قربانی کا گوشت چاہے وہ بکرے، گائے یا اونٹ کا ہو روزمرہ استعمال ہونے والے گوشت سے زیادہ صحت مند ہوتا ہے اور اس کی لذت بھی مختلف ہوتی ہے۔

قربانی کے گوشت کی بات کریں اور “کلیجی“ کا ذکر نہ ہو تو ایسا ممکن نہیں۔ عید قرباں پر جانور کی قربانی کے بعد خاتون خانہ کا سب سے پہلا کام اہل ِخانہ کیلئے گرما گرم کلیجی تیار کرنا ہوتا ہےکیونکہ کلیجی کے بغیر عیدالاضحیٰ کا دسترخوان نامکمل ہے۔ قربانی کے جانور کی کلیجی غذائی لحاظ سے بھی کھانا نہایت فائدے مند ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے اس لئے یہ خون کی کمی کو دور کرتی ہے اور پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ہے۔

Source: Google

قربانی کےجانور کے گوشت سے تیار کردہ سب سے تیز ڈش عموماً کلیجی مصالحہ ہے جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔ اس عید پر آپ ہماری بتائی ہوئی اس ترکیب کے ساتھ کلیجی بنائیں اور اہل خانہ سے داد سمیٹیں۔

اجزاء:
700 گرام بکرے/ گائےکی کلیجی ۔تیل (2 چمچ) -گرم مصالحہ (2 تیز پتا، کچھ کالی مرچیں ، 2 الائچی ، 2 یا 3 چھوٹی دار چینی)- پیاز (ایک کپ ، باریک کٹی ہوئی) – ہلدی (1/2 چمچ ) – زیرہ پاؤڈر(1 چمچ)۔ ہری مرچ (کھانا پکانے کے لئے 2 ، تھوڑی سی گارنش کرنے کے لئے) – ادرک ، لہسن کا پیسٹ (ایک چمچ) – ٹماٹر (ایک بڑے سائز کا ،کٹا ہوا) – دہی (ایک کپ) ۔نمک حسب ِذائقہ

Source: Google

ترکیب:
پین میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اور بھونیں۔ اب کٹے ہوئے پیاز شامل کریں اور اس کو گولڈن براؤن ہونے دیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ بھونیں۔

اس کےبعد ٹماٹر ، ہری مرچ ، دھنیا ، ہلدی ، زیرہ پاؤڈر ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں۔

تھوڑا سا پانی شامل کریں اور جب تک تیل الگ نہ ہوجائے تب تک پکائیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: کون سے ایسے کھانے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر زہریکے ہوسکتے ہیں

اب نمک ڈال دیں اور کلیجی کوپکنے دیں۔

اب کلیجی میں دہی ڈالیں اوراسے چھ یا سات منٹ تک پکنے دیں۔

اب آپ گرم مصالحہ، تازہ ہرادھنیا اور آدھےلیموں کا رس ڈال کر چولہا بند کردیں۔

مزیدار کلیجی آپ کے عید ناشتے کے مینو کا لطف دوبالا کرنے کیلئے تیار ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *