عائزہ خان کے سری دیوی کے گانے پر ڈانس اسٹیپس، ویڈیو وائرل


-1

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، عائزہ خان کے بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گئے مشہور زمانہ گیت پر ڈانس اسٹیپس وائرل ہوگئے ہیں۔

آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہونے والا عائزہ خان کا ڈرامہ “لاپتہ” مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اس ڈرامے میں اداکارہ کو شوخ و چنچل ٹک ٹاک اسٹار گیتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو بولی وڈ کی نامور اداکاروؤں کا روپ دھار کر ان کے انداز میں ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا اسٹار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز میں گایا گیا فلم چاندنی کا سُریلا گیت “میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں” جو کہ سری دیوی پر فلمایا گیا تھا پر اپنے ڈانس اسٹیپس سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہیں اس ویڈیو میں اسی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ سری دیوی نے کیا تھا، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ گیتی کی شادی آنے والی ہے، کیا آپ تیار ہیں؟

دوسری جانب ، مداحوں کو بھی عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بھارت میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔

اس سے قبل عائزہ خان سری دیوی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا افسوس ہے سری دیوی ہمارا ساتھ بہت جلد چھوڑ گئیں ، وہ بطور اداکارہ اور ایک ماں کی حیثیت سے ہمیشہ میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہیں گی۔

Image Source: Instagram

عائزہ خان اپنے دپر ہٹ ڈراموں میرے پاس تم ہو ، چپکے چپکے، یاریاں اور لاپتہ میں بہترین پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں بلکہ اب تو وہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کڑوڑوں فالوورز کی ہر دلعزیز اداکارہ خود کس کی مداح ہیں؟

مزید پڑھیں: ان مشہور پاکستانی شوبز جوڑیوں کے بیچ عمر کا کتنا فرق ہے؟

جی ہاں وہ مشہور بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کو اپنی انسپائریشن قرار دیتی ہیں اوران سے ملنے کی خواہشمند بھی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عائزہ خان نے مقبول بھارتی فلم “دیو داس” کے 19 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *