عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے


0

پاکستان سمیت عالمی سطح پر موسیقی کی دُنیا میں اپنی آواز سے منفرد پہچان بنانے والے گلوکار عاطف اسلم ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں اور اپنی اسی خاصیت کی بدولت عموماً وہ اپنے کنسرٹ میں مداحوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ گلوکار کی اپنے مداح سے محبت کی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ تقریب میں مہمانوں کی تصویریں کھینچنے والے فوٹوگرافر سے کیمرہ لیکر خود اس کی تصویر کھینچتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم شادی کی تقریب میں گانا گارہے ہیں لیکن اچانک رُکتے ہیں اور پھر خاتون فوٹوگرافر سے کیمرہ لیکر اور ان کی فوٹو کھینچتے ہیں۔ تصویر لینے سے قبل عاطف اسلم کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ‘لاؤ کیمرہ دو ، تم سب کی تصاویر کھینچتی ہو،میں تمہاری تصویر کھینچوں گا’۔

Image Source: File

عاطف اسلم کے اس عمل پر خاتون فوٹوگرافر کہتی ہیں کہ ‘وہ اس تصویر کو فریم کروائیں گی’۔ سوشل میڈیا پر گلوکار کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔کسی نے عاطف اسلم کو کنگ عاطف اسلم قرار دے دیا تو کسی نے انہیں خوبصورت دل والا انسان کہا۔

قبل ازیں، اسلام آباد میں منعقد ایک کنسرٹ میں اوباشوں نوجوانوں کی جانب سے خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک لڑکی اسٹیج پر روتی ہوئی عاطف اسلم کے پاس آتی ہے اور انہیں آڈینس میں موجود ایک شخص کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کرتی ہے،جس پر گلوکار مجمع میں موجود مردوں سے مخاطب ہو کر انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خواتین کو کچھ جگہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین اور فیملیز بھیڑ میں ہراساں ہونے سے محفوظ رہیں۔ تاہم گلوکار کے کہنے کے باوجود بھی جب مجمع میں موجود کچھ لوگ دھکم پیل اور شور شرابے سے باز نہیں آتے تو وہ احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیا جاتا ہے۔ مشہور گانوں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم کا کلام “اسماء الحسنہ “جو اللہ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 22 ملین افراد دیکھ چکےہیں۔گانوں کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کی جانب سے پڑھے گئے کلام بھی بہت پسند کیے جارہے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اذان بھی ریکارڈ کر کے ڈالی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم نے حذیفہ خان کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں، گزشتہ برس ان کا نام معروف امریکی میگزین فوربس ایشیاء کی جانب سے ڈیجیٹل دنیا کے 100 متاثر کن ستاروں کی اس فہرست میں شامل کیا گیا جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کیا۔امریکی میگزین کی جاری کردہ اس فہرست میں بھارتی اداکاروں کی موجودگی میں پاکستانی گلوکار کا اپنی جگہ بنانا یقیناً پاکستان انڈسٹری کے لئے قابل فخر بات ہے۔جبکہ حالیہ دنوں میں برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں عاطف اسلم کا نام بھی شامل ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *