عاطف اسلم اور ماہرہ خان 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آنے کو تیار


0

شوبز کی دنیا سے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان دس سال بعد ایک بار پھر سے ساتھ نظر آئیں گے، دونوں فنکار مداحوں کو آنے والی میوزک ویڈیو میں محظوظ کریں گے۔ اس سے قبل دونوں نے سپر ہٹ فلم “بول” میں ساتھ کام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے آنے والے گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ پرفارم کرتے دیکھائی دیں گے۔ اس ہی سلسلے میں دو روز قبل گلوکار کی جانب سے مداحوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ دس سال بعد اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔ حال ہی میں انہوں نے اداکارہ سجل علی کے ہمراہ بھی “رفتہ رفتہ” گانا ریکارڈ کرایا تھا، جو مداحوں کو بےحد پسند آیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام پر موسیقار عاطف اسلم نے جہاں دس سال بعد اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی، وہیں انہوں نے آنے والے گانے اجنبی کو میڈیا پر ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پیغام پر کیپشن میں لکھا کہ “10 سال بعد اکھٹے ہو رہے ہیں”.

ہفتے کے روز گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ٹوئیٹر پر بھی ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں اپنے آنے والے گانے کے ٹیزر کو شئیر کیا اور کہا کہ یہ میرے تمام مداحوں کے لئے ویک اینڈ کا ایک چھوٹا سا سرپرائز ہے۔ آپ لوگ میرے گانے کے پہلے ٹیزر سے محظوظ ہوں اور بتائیں کہ آپ لوگوں کا اس پر کیا خیال ہے۔

اس ہی کے ساتھ عاطف اسلم نے پیغام کے آخر میں مداحوں سے کہا کہ وہ تیار رہیں، جلد ہی ان کا یہ گانا ریلیز ہونے والا ہے۔

عاطف اسلم کے ماہرہ خان کے ہمراہ آنے والے گانے کا ٹائیٹل اجنبی ہے اگرچے اس گانے کے پہلے ٹیزر میں محض عاطف اسلم خود اور ان کی دل کو چھو لینے والی آواز میں موجود گانے کے بول شامل ہیں۔ ماہرہ خان بظاہر پہلے ٹیزر میں موجود نہیں ہیں۔ البتہ ہم امید کرتے ہیں کہ جب پورا گانا ریلیز ہوگا، تو اس میں ماہرہ خان کی زبردست پرفارمنس میں دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کو آخری بار اسکرین پر سال 2011 میں فلم بول میں دیکھا گیا تھا، جہاں دونوں نے ناصرف اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے وہیں ساتھ ساتھ فلم کا گانا “ہونا تھا پیار” جسے عاطف اسلم نے اپنی آواز دی تھی، اسے مداحوں نے وقت کا بہترین اور مقبول ترین گانا قرار دیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے عاطف اسلم سے متعلق مزید خبریں ہیں کہ گلوکار جلد ایک بار پھر سے اداکاری کے شعبے بھی نظر آئیں گے، انہیں مشہور فلم سنگ مر مر کے سیکویل لئے کاسٹ کیا گیا ہے، جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ کبرا خان اور اداکارہ ہانیہ عامر ہونگے۔

کچھ عرصہ قبل ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار حذیفہ خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ گلوکار عاطف اسلم کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے انہی کو دیکھ کر گلوکاری کا آغاز کیا ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایک سیشن کریں۔ جسے بعدازاں عاطف اسلم کی جانب سے جہاں ساتھ سیشن پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، وہیں حذیفہ خان کی گلوکاری بھی خوب سراہا تھا۔

یاد رہے گلوکار عاطف اسلم رواں برس کے ابتداء میں کافی خبروں کی زد میں رہے تھے، کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ طور پر ٹیکس چوری کے معاملے کو لیکر ان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ گلوکار نے 58 ملین روپے کے ٹیکس واجبات ادا نہیں کئے ہیں ،جسے ادا کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *