پاکستانیوں خوشخبری، ایمیزون نے پاکستان کو سیلر فہرست میں شامل کرلیا


0

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے جمعہ کے روز کہا کہ ای کامرس کا ایک بڑا نام ایمیزون نے پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کے مطابق”یہ ہماری ای کامرس انڈسٹری کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ہماری نئی نسل کے نوجوان مرد اور خواتین کاروباری افراد کیلئے وسیع مواقع کھلیں گے۔”

لہذا پاکستان کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے پلیٹ فارم (ایمیزون) پر فروخت کرنے کے اہل ممالک کی فہرست بھی اب اپ ڈیٹ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے عبدالرزاق دائود کی جانب سے ایمیزون انٹرنیشنل سیلر سروسز کے نائب صدر ایرک بروسارڈ کا ایک پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی تاجر اب پلیٹ فارم( ایمیزون) پر فروخت کرنے کے اہل ہیں۔

Image Source: Reuters

ایمیزون انٹرنیشنل سیلر سروسز کے نائب صدر ایرک بروسارڈ کے مطابق ہم پاکستان کی متحرک کاروباری برادری کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، جن میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے بیچنے والے بھی شامل ہیں۔ ہم انہیں دنیا بھر کے صارفین سے مربوط کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

https://twitter.com/SummayaChodhary/status/1395706969990864897

واضح رہے ایمیزون کی جانب سے مصنوعات فروخت کرنے کے لئے دو پلان دیئے گئے ہیں، جن میں ایک انفرادی پلان اور ایک پروفیشنل پلان ہے، ان پلان کو آپ کو اسٹینڈرڈ اور پریمیم کے طور پر بھی سمجھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں امیزون آپ کو اس حد تک رعایت فراہم کرتا ہے کہ آپ اس پلیٹ فارم پر آپ سے زائد اشیاء بھی بیچ سکتے ہیں۔ لہذا جیسے ہی آپ امیزون پر اپنی رجسٹریشن کروائیں، تو اس سے قبل اس چیز کو سوچ لیں کہ آپ کے کاروبار کے لئے کونسا پلان زیادہ بہتر ہے۔

اگر صرف انفرادی پلان کے حوالے سے بات کی جائے تو اس پلان میں کاروبار کرنے والے کو اپنی ہر سیل پر ایمیزون کو 0.99 ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے، جبکہ سیلرز پروفیشنل پلان استعمال کریں گے انہیں ہر مہینے ایمیزون کو 39.99 ڈالرز ادا کرنے ہونگے، اس پلان میں سیلرز کے پاس آزادی ہوگی کہ ایک مہینے میں کتنے ہی آئٹم فروخت کرے لیکن اسے ایک طے شدہ رقم ہی ادا کرنی ہوگی۔ یہی نہیں اگر آپ ایک مہینے میں 40 سے زائد آئٹم فروخت کرتے ہیں، تو پروفیشنل پلان آپ کے لئے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔

اگرچے آپ ابتداء میں کوئی پلان کا انتخاب کرنے کے بعد آپ اس سے مطمئن نہیں ہیں، آپ کو اپنا فیصلہ غلط لگتا ہے، تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کبھی بھی اپنے پلان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

انفرادی منصوبہ ٹھیک کب ہوسکتا ہے؟ آگر

آپ ماہانہ 40 سے کم اشیاء فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ ابتداء میں آنے والے اخراجات کو کم رکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کو فروخت کرنے کے جدید آلات یا اضافی پروگراموں کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ ابھی بھی فیصلہ کر رہے ہیں کہ آپ نے کیا بیچنا ہے؟

پروفیشنل منصوبہ ٹھیک کب ہوسکتا ہے؟ آگر

آپ ایک ماہ میں 40 سے زیادہ اشیاء فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ اعلیٰ درجے کی فروخت کی فروخت کے اوزاد تک رسائی چاہتے ہیں۔

آپ ایمیزون بزنس، لانچ پیڈ یا ہنڈ میڈ جیسے پروگراموں کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔

یا آپ پہلے سے کوئی ای کامرس سیلر ہی۔

Image Source: Twitter

ایمیزون پر اپنی رجسٹریشن کرنے کے لئے آپ کو کن چیزوں ضرورت پڑھ سکتی ہے، تو سب سے پہلے آپ کا ایک بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے، آپ کو اس کا اکاؤنٹ نمبر اور بینک راؤٹنگ نمبر معلوم ہو۔ ساتھ ہی آپ کے پاس بینک سے منظور شدہ چارج ایبل کریڈٹ کارڈ، حکومت کا جاری کردہ نیشنل آئی ڈی کارڈ، ٹیکس معلومات اور اپنا فون نمبر یاد ہونا چاہئے۔

ایمیزون پر فروخت کرنے کے لئے آپ کو کچھ مختلف اقسام کی فیسز ادا کرنی ہونگی، اس کا انحصار ہمارے فروخت کرنے کے منصوبہ بندی اور مصنوعات کی اقسام پر ہوتا ہے۔ لہذا رجسٹریشن کے بعد آپ کو اپنے منصوبہ انتخاب کرنا ہوگا۔ اگر آپ انفرادی منصوبہ (پلان) کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو ہر سیل پر 0.99 فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ اگر آپ پروفیشنل منصوبہ (پلان) کا انتخاب کرتے تو آپ نے ہر ماہ 39.99 ڈالرز فیس کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔

جب آپ ایمیزون پر اپنا آئٹمز فروخت کے لئے لگاتے ہیں اور آپ کو کوئی بھی آرڈر ملتا ہے، تو پھر اس پر ایمیزون کے شپنگ ریٹ کا اطلاق ہوتا ہے، جس میں صارف کو پروڈکٹ کی کیٹیگری اور شپنگ سروس کا انتخاب کرتے ہوئے، فیس کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔

Image Source: Reuters

وہ پروڈکٹس جو ایمیزون آپ کے لئے پورا کرتے ہیں، (فلفلمنٹ بذریعہ ایمیزون یا ایف بی اے) کہا جاتا ہے۔ لہذا آرڈر کی تکمیل، اسٹوریج اور اختیاری خدمات کے لئے فیسیں مقرر ہیں۔

یاد رہے حکومت کی جانب سے پچھلے سال اعلان کیا گیا۔تھا، ایمیزون پاکستان میں جلد اپنی سروسز کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اب عوام کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک میں جلد از جلد پےپل کی سروسز بھی شروع کروائیں جائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format