شاپنگ مال پر نصب سائن بورڈ سیلزمین کو زندگی بھر کیلئے معذور کر گیا


0

منگل کے روز کراچی میں تیز آندھی کے باعث شہر کے مشہور ومعروف شاپنگ مال لکی ون میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس میں مال میں نصب ایک بھاری بھرکم بل بورڈ مال میں کام کرنے والے سیلزمین کے اوپر جا گرا ، جس کے نتیجے میں سیلز مین کو سخت چوٹیں آئیں اور اب وہ سیلزمین زندگی بھر کے لئے معذور ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان سید اشعر شاہ کے مطابق واقعے کے روز وہ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کررہا تھا کہ اچانک آندھی کے باعث دروازے کے ساتھ دیوار پر لگا ایک بڑا سائن بورڈ اس پر آ گرا۔

جوں ہی یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، بل بورڈ کے نیچے پھنسے ہوئے سیلزمین سید اشعر شاہ کی چیخنے کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جس پر وہاں گزرتے ہوئے لوگوں اشعر کی مدد کی اور اسے بل بورڈ کے نیچے سے نکالا۔ اس دوران جائے وقوعہ پر کئی افراد جمع ہوچکے تھے۔ متاثرہ سیلزمین کی جانب سے کمر میں شدید تکلیف کی شکایت کی گئی، حد تو یہ کہ وہ چلنے سے بھی قاصر تھا۔

لہذا فوری طور متاثرہ نوجوان کو گلشن اقبال میں واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ متاثرہ سیلزمین کی ریڈھ کی ہڈی کے ایل- 1 میں فریکچر ہوا ہے۔

اس موقع پر متاثرہ سیلزمین سید اشعر شاہ کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس افسوسناک حادثے کے نیچے میں ان کا بیٹا زندگی بھر کے لئے مفلوج ہوگیا ہے، اسے کمر کے علاوہ گردن میں بھی کئی چوٹیں آئیں ہیں۔ اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سفید پوش لوگ ہیں زیادہ  دن مہنگے اسپتال میں بچے کا علاج نہیں کراسکتے ہیں۔

چنانچہ اب متاثرہ سیلزمین سید اشعر شاہ کی شکایت پر مال انتظامیہ کے خلاف فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=314&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Farynewsasia%2Fvideos%2F811738426386714%2F&show_text=false&width=560″ width=”560″ height=”314″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true

واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر میں متاثرہ سیلزمین سید اشعر شاہ نے موقف اپنایا کہ وہ مال میں واقع ایک دوکان میں بطور سیلزمین کام کرتا تھا، 18 مئی کے دوپہر جب تیز آندھی آئی تو وہ مال کے مرکزی گیٹ کی طرف سے پیدل آ رہا تھا کہ اچانک گیٹ کے پاس نصب ایک سائن بورڈ اس کے اوپر گر پڑا۔

واضح رہے دو دن تک شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کے بعد ہلکی بارش کے بعد دھول کے طوفان نے کراچی کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ شہر کے کچھ حصوں پر کافی دیر تک کالے بادلوں چھائے رہے، اس دوران تیز آندھی کے آس پاس اڑتی ہوئی چیزیں دکھائی دیتی تھیں۔

جوں ہی شہر میں موسمی حالات تبدیل ہوئے، کئی شہر بجلی کی بندش کی شکایت کرتے دیکھائی دیئے۔ کراچی سمیت جنوبی سندھ کے اضلاع بحرہ عرب میں بننے والے طوفان “ٹوکٹئے” کے زیر اثر تھے۔ مزید یہ کہ پیر کو کراچی میں پارہ 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔ جس سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے، کیونکہ کراچی کے متعدد علاقوں میں غیر متوقع خاک آلود طوفان بھی دیکھا گیا تھا۔

یاد رے کراچی میں اس سے قبل بھی کئی بار سمندری طوفان کی پیش گوئیاں کی جاتی رہیں لیکن کراچی کی ہمیشہ خوش نصیبی رہی ہے کہ طوفان یا تو رک تبدیل کرلیتا ہے یا تو کراچی پہچنے سے قبل ہی اپنی طاقت کھو بیٹھتا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ کراچی میں ایسا کتنی بار ہوا ہے؟


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *