اداکارہ ثناء فخر شوہر کے ساتھ بولڈ تصویر شئیر کرنے پر تنقید کا شکار


0

لولی ووڈ کی مشہور و معروف فلمی اداکارہ ثناء فخر گزشتہ روز سے شوہر کے ساتھ انتہائی بولڈ تصویریں شئیر کرنے پر کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

یوں تو اداکارہ ثناء فخر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان کی چند صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے ایک طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دیکھائے بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا۔ اس عرصے میں اداکارہ ثناء فخر نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے، جن میں نگار ایوارڈ بھی شامل ہے۔

سال 1997 میں مشہور ڈائریکٹر سید نور کی فلم سنگم سے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثناء فخر نے اپنے 20 سے زائد سال پر مبنی شوبز کیرئیر کے دوران کئی مشہور فلمی کیں، جن میں یہ دل آپ کا ہوا، باڈر، گھر کب آؤ گے، سسی پنوں سمیت کئی اور فلمیں بھی شامل ہیں۔

image Source: artisansgalleria.com

اداکارہ ثناء فخر کی نجی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے، تو 41 سالہ اداکارہ سال 2008 میں معروف ماڈل فخر امام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور آج وہ ایک وہ کامیاب شادی شدہ زندگی بسر کر رہی ہیں، جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں، جن کے نام عظی امام اور ریان امام ہیں۔

ایک طویل عرصے تک فلمی صنعت سے وابستہ رہنے کے بعد اداکارہ ثناء فخر پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہوئیں، سال 2012 میں انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ “جینا سیکھا دو ہمیں” کیا، جس میں انہیں کافی پذیرائی حاصل ہوئی، یہی نہیں انہوں بولی فلم انڈسٹری کی بھی ایک فلم “قافلہ” میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

Image Source: dailyausaf.pk

اداکاری کے اپنے اس کامیاب کیرئیر میں اداکارہ ثناء فخر نے اپنے وزن کو بڑھ جانے کی باعث کچھ عرصے تک فلم اور ٹی وی سے دوری بھی اختیار کیا، تاہم انہوں نے تھوڑے ہی وقت میں دوبارہ اپنی صحت اور فٹنس پر محنت کی اور شوبز میں دوبارہ انٹری کی۔ آج ثناء فخر کا شمار پاکستان کی چند فٹ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اگرچے اداکارہ ثناء فخر کے شوبز کیرئیر کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ کا پورا کیرئیر تنازعات سے پاک ہے، کبھی بھی ان کا نام کسی بھی تنازعے کا حصہ نہیں بنا ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ گزشتہ روز سے اداکارہ ثناء فخر بےحد تنقید کی زد میں ہیں۔

ماجرا کچھ یوں ہے کہ کل یعنی 22 جنوری کو اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے اپنے شوہر فخر امام کی سالگرہ کے موقع پر کچھ تصاویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی، جس میں انہوں ناصرف اپنے شوہر فخر امام کو جنم دن کی مبارکباد پیش کی بلکہ ساتھ ہی انہوں نے اپنی بےپناہ محبت کا بھی اظہار کیا۔ اس دوران اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے تین تصاویریں شئیر کی گئیں تھیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ تھیں۔

اس موقع اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے جو تیسری تصویر اپنے شوہر فخر امام کے ساتھ شئیر کی گئی ہے، وہ ایک بولڈ انداز کی تصویر ہے۔ جس پر کئی گھنٹوں سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے، ناقدین کا خیال ہے کہ اس طرح کی تصاویر اپنے شوہر ہی کی ساتھ کیوں نہ ہو، لیکن اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ایک انتہائی غلط عمل ہے۔ یہ معاشرے بے حیائی اور بگاڑ کا ایک بہت بڑا سبب بن سکتا ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے اداکارہ ثناء فخر پاکستان کی کوئی پہلی فنکارہ نہیں ہیں، جنہیں ایسی تصاویر پر صارفین کی جانب سے بےحد تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل سائرہ یوسف سمیت کئی اداکارائیں بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا شکار بن چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *