
جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے، یہ مثال ہم کافی بار سنتے رہتے ہیں لیکن اب اس کا عملی ثبوت ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی سکتے ہیں ۔ایک حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین میں باپ بیٹے کی جوڑی کو مارنے کے لئے شکاری کتے کو بھیجا لیکن انہیں نماز ادا کرتے دیکھ کر کتا اچانک رک گیا اور اس نے احتراماً اپنا سر جھکا دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں ایک اسلامی اسکالر نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ایک شکاری کتے کو اسرائیلی فوجیوں نے باپ اور اس کے بیٹے کو مارنے کے لئے بھیجا ، ان اسرائیلی فوجیوں کو یہ یقین تھا کہ شکاری کتا ان دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنائے گا اور یہ باپ بیٹے کتے کے حملے سے ہلاک ہو جائیں گے لیکن باحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چھوڑے گئے شکاری کتے نے ان کی سوچ کے برعکس کام کیا اور اپنا شکار سامنے ہوتے ہوئے اسے چیڑ پھاڑ کئے بغیر ہی چھوڑ دیا۔

بے شک جب سر سجدے ریز ہو اور مسلمان بلاخوف خطر رب کائنات کی حمد و ثناء میں مشغول ہو تو اللہ تعالیٰ ہر بری چیز سے حفاظت کرنے کی ذمہ داری خود اٹھا لیتے ہیں ۔یہاں بھی ایسا ہی کچھ ہوا اللہ تعالیٰ نے ان باپ بیٹے پر بھی اپنا رحم کیا اور ان کی جان ایسے بچائی کہ ان کو مارنے کے لئے بھاگتے ہوئے آنے والا کتا ان باپ بیٹے کو نماز پڑھتا دیکھ کر اچانک رک گیا اور ان پر حملہ کرنے سے باز رہا بلکہ نماز کے احترام میں وہیں پرسکون ہوکر خود بھی بیٹھ گیا اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
ویڈیو کو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں
بلاشبہ یہ خدا کا معجزہ ہی تو ہے جسے ہم جاگتی آنکھوں سے اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک بھوکا شکاری کتا رب کائنات کے حکم پر ان باپ بیٹے پرحملہ کرنے سے باز رہا اور ان نمازیوں کا بال بیکا نہ کرسکا۔
0 Comments