پاکستانی طالب علم نے دو منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار کرلی


0

کیسا ہو اگر آپ کے روز مرہ استعمال کی چیزیں محض دو منٹ میں چارج ہوجائیں۔ خاص طور پر آج کے دور میں سب سے اہم سمجھے جانے والی ضرورت کی اشیاء یعنی کے موبائل فون جس کو چارجنگ کے مسائل سے آج کل سب ہی پریشان رہتے ہیں۔

سوچنے سے گویا یہ بات ایک خواب مانند ہے کیونکہ یہ تمام چیزیں موجودہ ترقی یافتہ دور میں باآسانی چارج تو ہو جاتی ہیں البتہ اس کے انتظار کے لمحات بہت زیادہ ہوتے آسان الفاظ میں کہا جائے تو گھنٹوں انسان کے انتظار میں برباد ہوجایا کرتے ہیں۔ کیونکہ ابھی تک ایسی کوئی دنیا میں ٹیکنالوجی ہی دریافت نہیں ہوئی جو اس دورانیے کو کم کردے اور یہ وقت گھنٹوں سے بدل کر منٹوں میں آجائے۔

لیکن شاید اب یہ بھی دنیا میں ممکن ہونے جارہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق ایک پاکستان پی ایچ ڈی کے طالب علم نے ایک ایسی بیٹری بنانے کا دعوی کیا ہے جو محض دو منٹ کے قلیل وقت میں بیٹری کی ستر فیصد تک چارجنگ مکمل کرلے گی۔ جوکہ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو بڑی بات ہے۔

باصلاحیت طالب علم کامران امین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے ہے۔ کامران ان دنوں چائنہ کے نیشنل سینٹر فور نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چائنیس آکیڈمی آف سائنس بیجنگ سے اس وقت پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے اگر بات کی جائے تو کامران کا بنیادی طور پر تحقیقی عمل یعنی ریسرچ کا مرکز انرجی اسٹوریج مٹیریل اینڈ ڈیوائسز پر ہے۔ جس اہم پہلو لیتھیم آئن بیٹریز ہیں۔کامران امین اپنی ریسرچ لیب میں ایسے نئے مواد یعنی میٹریل بناتے ہیں جن میں انرجی کو محفوظ کیا جاسکے اور انکی توانائی محفوظ کرنے کی صلاحیت مارکیٹ میں موجود مواد یعنی میٹریل سے زیادہ ہو۔

کامران امین کا یہ کامیاب تجربہ جس میں ایسے مواد یعنی میٹریل کی تشکیل جو اپنے اندر چارجز کو محفوظ کر سکتا ہے سائنسی اعتبار سے ایک بڑی کامیابی کی مانند ہے۔ جو موبائل فون استعمال کرنے والوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔ کامران کی اس کاوش نے آج پوری ملک کی عوام کا سرفخر سے بلند کردیا۔

Credit: Independent Urdu


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *