جانتے ہیں کہ اب تک کون کون ہم سے بچھڑ گیا؟؟


0

اس سال بھی پاکستان انڈسٹری کے کئی جگمگاتے ستارے یادوں کا حصہ بن گئے۔ ان ستاروں نے اپنےفنی کارکردگی کا بہترین مظاہرہ کیا اور انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنایا۔ جانتے ہیں کہ اب تک کون کون ہم سے بچھڑ گئے۔

طارق عزیز


ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔۔ “نیلام گھر” اور ریڈیو پاکستان کے متعدد پروگراموں میں ناظر ین اور سامعین کو اپنی عمدہ کارکردگی سے محضوض کرنے والے طارق عزیز 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ شدید علالت کے باعث لاہور کےاسپتال میں زیرعلاج تھے۔

کئی دہائیوں سے بطور اداکار، صداکار، میزبان کی حیثیت سےاپنی منفرد پہچان رکھنے والے طارق عزیز کو 1992 میں فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اداکاروں کے علاوہ پر وزیر اعظم نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

صبیحہ خانم


پاکستانی فلم اور ڈراموں کی نامور اداکارہ صبیحہ خانم 84 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئیں۔ وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

صبیحہ خانم 1950 اور 1960 کی دہائی میں پاکستانی سینما کا اسٹار تھیں، اور وہ 1990 کی دہائی کے اوائل تک اسکرین پر کام کرتی رہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا اور بہترین اداکاری پر مختلف ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ صبیحہ خانم اور ان کے شوہر (سید موسیٰ رضا) المعروف سنتوش کمار کے ساتھ کئی فلموں میں بطور جوڑی بھی کام کیا۔

طارق ملک


مزاحیہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں ویٹر” مراد ” کا کردار بخوبی ادا کر نے والے پاکستانی اداکار طارق ملک 11 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ گیسٹ ہاؤس ان کی وجہ شہرت بنا اس کے علاوہ بھی انہوں نےکئی ڈراموں میں کام کیا اور وہ طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔

اطہر شاہ

” جیدی” کے کر دار سے شہرت پانے والے اطہر شاہ طویل علالت کے باعث 10مئی کو 77 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔اطہر شاہ نے ریڈیو سے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا۔ وہ شاعر ،ڈرامہ نگار اور فلم ساز بھی تھے۔ اطہر شاہ ان کا شمار پی ٹی وی کے ابتدائی ڈرامہ نگار اور فنکار کے طور پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 2001 میں پرائیڈ آف پر فارمنس کے ایوارڈ سے نوازا۔ اطہر شاہ نے اداکاری کے ساتھ 700 سے زائد پلے لکھے اور کئی فلمیں بھی لکھیں۔

زارا عابد


پی آئی اے8303 کا بدقسمت طیارہ جولینڈنگ سے چند منٹ قبل ہی کراچی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا،اس طیارے کے مسافروں میں ماڈل زارا عابد بھی شامل تھیں۔ زارا عابد اپنے چچا کی آخری رسومات میں شر کت کیلئے لاہور گئیں تھیں اور کراچی واپس آنے پر اس حادثے کا شکار ہوگئیں۔ زارا عابد نے اپنی محنت کی بدولت ماڈلنگ کے شعبے میں سُپر ماڈل کہلاتی تھیں اور وہ لکس اسٹائل ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *