
پچھلے کچھ عرصے سے مشہور ومعروف اور مداحوں کی پسندیدہ شوبز جوڑی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی علحیدگی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش ہیں، تو کیا اب جوڑے کی جانب سے ان چہ میگوئیوں کی تصدیق کر دی ہے؟
تفصیلات کے مطابق احد رضا میر اور سجل علی سال 2019 میں ابوظہبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تاہم، کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے مابین علحیدگی سے متعلق افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی چہ میگوئیوں کا سلسلہ اس وقت مزید بڑھا، جب اداکارہ کی بہن صبور علی اور علی انصاری کی شادی میں بہنوئی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی۔
ان خبروں کی ابتداء گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم “کھیل کھیل میں” کی پروموشن کی دوران سامنے آئیں، اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جوں ہی فلم کی پروموشن شروع ہوئی تو اداکارہ کو اکیلے فلم کو پروموٹ کرتے دیکھا گیا، حد تو یہ کہ فلم کے پریمیئر پر بھی شوہر احد رضا میر غیر حاضر رہے، جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار شروع کیا۔

اس دوران سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اس میں احد کی غیر حاضری نے جلتی پر تیل کا کام کیا، جہاں تصاویر اور ویڈیوز میں سجل کو اکیلے دیکھا وہیں دونوں فنکاروں ایک ساتھ آخری بار دیکھے جانے پر بھی سوالات اٹھے۔ یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ ہونے کے باوجود یہ جوڑا جب سے شادی کے بندھن میں بندھا ہے تب سے ہی اسپاٹ لائٹ میں ہے۔
اس سلسلے میں ایک نئی افواہ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سجل علی کے بھائی نے علی انصاری کے انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر پر ذو معنٰی انداز میں کمنٹ کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ احد اور سجل کو لیکر افواہوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا اور علحیدگی کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔
ایک طرف مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ ہے، تو دوسری طرف اب اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام ہنڈل سے احد کا نام ہٹا کر اپنے مداحوں کو مزید الجھا دیا ہے۔ اور اب اداکارہ کا پھر سے نام سجل علی اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔ چنانچہ اب ہر طرف یہی سرگوشی ہے کہ کیا اسے ایک باضابطہ اعلان سمجھا جائے کہ دونوں کے آپس میں راستے جدا ہوچکے ہیں؟

واضح رہے اداکارہ سجل علی نے اپنے اور شوہر احد رضا میر کے رشتے سے متعلق تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔
اس سے قبل احد رضا میر جو انسٹاگرام پر شاذ و نادر ہی ایکٹیو نظر آتے ہیں، انہوں اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک ذومعنی کیپشن لکھا تھا، جس پر بہت سے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے، ممکنہ علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں۔
واضح رہے چند روز قبل گلوکار فلک شبیر اور عمران عباس سے بھی انسٹاگرام پر مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کے متعلق سوال کیا تھا، جس پر فلک شبیر نے لکھا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو، جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں، بہت پیارا جوڑا ہے، جبکہ عمران عباس کا کہنا تھا کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اتنا اگر وہ اپنے بارے میں سوچیں تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں۔
0 Comments