
بھارتی ٹی وی چینل اسٹار پلس کے مشہور ومعروف ڈرامہ سیریل “یہ ریشتہ کیا کہلاتا ہے” سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کرن مہرہ کو ان کی اہلیہ ، اداکارہ نشا راول کے ساتھ جھگڑے کے بعد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نشا راول کی طرف سے جھگڑے کے حوالے سے کچھ حیران کن انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نشا راول نے جہاں اپنے شوہر کرن مہرہ کے ناجائز تعلقات ہونے کا انکشاف کیا وہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ان پر گھریلو تشدد بھی کیا کرتے تھے۔

اداکارہ نشا راول کا اپنے اور کرن مہرہ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ، “آپ سے اس طرح ملنا انتہائی شرمناک ہے، ہم اور آپ ہمیشہ ہی ریڈ کارپٹ واقعات پر ملتے رہے ہیں۔ میں یہاں صرف کاوش ( بیٹے) کی وجہ سے ہوں۔ ہم 14 سال تک ساتھ رہے ہیں۔ ان برسوں میں بہت ساری باتیں ہوئیں لیکن کسی کو کسی چیز کے بارے میں پتہ نہیں چلا ہے۔
نشا راول کے مطابق کرن مہرہ کے کسی اور لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جس کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں تھا، چنانچہ جب انہیں ان سب کے بارے میں علم ہوا، تو انہوں نے اپنے شوہر کرن مہرہ سے پوچھا، تو انہوں نے اس بات کو قبول کرلیا کہ ان کی زندگی میں کوئی اور لڑکی ہے۔ جس پر انہوں نے کرن مہرہ سے سوالات کئے، کیا ان کے اس لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں، یا سنجیدہ قسم کا رشتہ ہے یا پھر یہ کوئی جذباتی رشتہ ہے؟ جس پر شوہر کرن مہرہ نے جواب دیا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتے ہیں اور ان کے اس لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں۔

اداکارہ نیشا راول نے دوران گفتگو اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس لڑکی کا تعلق دہلی سے ہے، اور کرن مہرہ کا اس سے رشتہ اس وقت شروع ہوا، جب وہ اپنے گھر سے دور رہا کرتے تھے اور ان کے ٹی وی شوز کی شوٹنگ چندی گڑھ میں ہوا کرتی تھی۔ یہ خبر ان کے لئے انتہائی حیران کن تھی۔
اس موقع پر اداکارہ مزید کہا کہ انہوں نے تمام تر خراب صورتحال کے باوجود انہوں نے بہت حوصلے سے کام لیا ،انہوں نے کرن مہرہ سے کہا کہ وہ بیٹھیں اور اس پر بات کریں۔ البتہ اگلے روز وہ اپنے ساس سسر کے پاس بھی گئیں اور انہیں پورے معاملے سے آگاہ بھی کیا۔ جس پر کرن مہرہ کے والدین نے ہم دونوں معاملات کو حل کرنے کا مشورہ دیا۔ جس پر انہوں نے موقف اپنایا کہ اگر کرن مہرہ ان سے معافی مانگتے ہیں، تو وہ اس رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کریں گی۔ لیکن افسوس اس سب کے باوجود کرن مہرہ کی جانب سے اس رشتے کو بچانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی تاہم ان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پچھکے 14 سالوں میں شوہر کے سلوک کو دیکھ کر، یہ کوئی نئی بات نہیں تھی۔
اداکارہ نیشا راول کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر کی ساکھ بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی، کیونکہ ہم لوگ فنکار ہیں، ان تمام چیزیں ہمارے کیرئیر پر اثر انداز ہوسکتی تھیں۔ جبکہ ہمارا ایک بیٹا بھی ہے، کرن مہرہ اکثر ان سے معافی مانگا کرتے تھے، اور وہ انہیں معاف کردیا کرتی تھیں۔ دراصل وہ کرن پر بھروسہ رکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن پھر انہیں بولنا پڑا کیونکہ گھریلو تشدد ٹھیک نہیں ہے۔

اس برعکس انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کرن مہرہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ڈرامہ نیشا راول اور ان کے بولے بھائی روہت سیتھیا کی جانب سے ایک پلان کردہ منصوبہ تھا۔ نیشا راول کی جانب سے ناصرف خود اپنا سر دیوار پر مارا گیا تھا بلکہ انہوں نے دو بار ان کے اوپر تھوکا بھی تھا۔ جبکہ ان کے بھائی روہت نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی
واضح رہے پچھلے کچھ پرصے سے میڈیا پر یی خبریں زیرگردش تھیں، کہ اداکار کرن مہرہ اور نیشا راول کے درمیان ازواجی تعلقات بہتر نہیں ہے۔ 14 سال قبل دونوں اداکاروں کی شادی ہوئی تھی۔ جبکہ ان کا 4 سال کا بیٹا بھی ہے، جس کا نام کاوش ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں اندھا قانون، بےگناہ مسلمان فنکار 26 دن سے حراست میں
یاد رہے اسٹار پلس پر نشر ہونے والا ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کا شمار اس وقت کے قبول ترین بھارتی ڈراموں ہوا کرتا تھا، لوگوں کی جانب سے ناصرف اس ڈرامے کو پسند کیا گیا تھا بلکہ اداکار کرن مہرہ کو بھی اس ڈرامے سے بےحد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
0 Comments