ترک شہری کے پیٹ سے بیٹریاں،مقناطیس، پتھر، اسکرو اور شیشے کے ٹکڑے برآمد


0

سوشل میڈیا کے توسط سے ہمیں آئے روز دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ اور عجیب غریب واقعات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، جنہیں جان کر کبھی کبھی تو انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ حال ہی میں ترکی میں پیش آیا،جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے 233 سکے، بیٹریاں، شیشے کے ٹکڑے اور ناخن نکال لیے۔

یہ واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں اسپتال لیکر پہنچے تھے، جن کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اہل خانہ دنگ رہ گئے اور فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا

Image Source: Turkey Posts English

۔ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیاء نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، بیٹریاں، ناخن، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے، پتھر اور اسکرو شامل ہیں۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر متاثرہ شخص کی کیفیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں نے بھی اس واقعے کو ایک بہت ہی منفرد اور انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔

Image Source: Turkey Posts English

اکثر کچھ لوگ بے خیالی میں عجیب و غریب قسم کی چیزیں ہر وقت چباتے نظر آتے ہیں اور انہی چیزوں میں سے بہت سی چیزیں پیٹ میں بعض اوقات چلی جاتی ہیں اور انسان کو اس کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ اسکی حماقت نے پیٹ کا کیا حال کررکھا ہے۔ایسا ہی ایک اور دلچسپ واقعہ رواں برس بھارت میں پیش آیا کہ جس میں ڈاکٹروں نے ایک شہری کے پیٹ کی سرجری کے بعد شیشے کا ثابت گلاس نکال لیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں  پیش آیا، 55 سالہ شخص کو شدید  پیٹ درد کی شکایت تھی جس پر اسے نجی اسپتال لایا گیا ، جب ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرا کیا تو جان کر حیران رہ گئے کہ اس شخص کے پیٹ میں شیشے کا ثابت گلاس موجود تھا، ڈاکٹروں کے پوچھنے پر متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ چائے پیتے ہوئے گلاس ہی نگل گیا، تاہم ڈاکٹر اس کے جواب دے متفق نہیں کیونکہ انسان کے کھانے کی چھوٹی سی نالی سے ایک گلاس کا گزر جانا بظاہر تو ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل

مزید برآں ، دنیا میں بہت سے ایسے افراد بھی پائے جاتے ہیں جو بیماریوں و مشکلات کو زبردستی اپنی جانب بلاتے ہیں اور پھر ڈاکٹروں کے چکر لگاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس براعظم یورپ میں واقع بحیرہ بالٹک کے کنارے واقع ملک لتھوانیا میں ایک شخص کے پیٹ سے نٹ، بولٹ، کیلیں، اسکرو اور فولادی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ان کا مجموعی وزن ایک کلوگرام سے زائد تھا۔

متاثرہ شخص نے دو ماہ قبل شراب نوشی ترک کردی تھی۔اس کے بعد اس میں دھاتی اشیا نگلنے کی خواہش پیدا ہوئی اور اس نے تقریباً ہرروز کوئی نہ کوئی کیل، اسکرو، نٹ، بولٹ اور فولادی اشیاء کھانے کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد اس کے پیٹ میں دھاتی اشیاء کا ایک ڈھیر لگ گیا۔پیٹ میں درد کی شکایت پر فوری طور پر اس شخص کو اسپتال میں لایا گیا۔ ابتدائی جراحی کے دوران اس کے پیٹ سے کئی دھاتی اشیاء برآمد کی گئیں جن میں چار انچ طویل لوہے کا ٹکڑا بھی تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *