ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کی تصدیق سائنس نے بھی کردی


0

عام طور پر گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ یہ مختلف مسائل کا حل ثابت ہوتے ہیں، جن افراد کو ان ٹوٹکوں سے فائدہ ہوتا ہے وہ تو اس بات پر یقین رکھتے ہیں مگر بعض ان ٹوٹکوں کو وقت کا ضیاع سمجھ کر ان پر بالکل دھیان نہیں دیتے۔ البتہ اب جدید سائنس نے بیشتر گھریلو ٹوٹکوں کے فوائد کو دیکھتے ہوئے ان کو تسلیم کرلیا ہے۔ جیسکہ نزلہ زکام میں یخنی پینا بہترین دوا ہے، ہلدی والا دودھ موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے اور برف سے آدھے سر کا درد دُورکیاجاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اور کون کون سے ٹوٹکوں کی سائنس نے تصدیق کی ہے آئیے جانتے ہیں:

تیل سے نومولود بچوں کا مساج

Image Source: Unsplash

نومولود بچوں کی نرم ہڈیاں کو مضبوط کرنے کے لئے مساج کیا جاتا ہے اس سے بچے کو آرام کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کے لئے سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ فطری طور پر گرم ہوتا ہے، یہ غدود کو کھولتا ہے اور جلد کو ملائم اور نرم بناتا ہے۔ سرسوں کے تیل کے استعمال کا اضافی فائدہ یہ ہے کہ اس کی بو تیز ہوتی ہے اور اس طرح یہ کیڑوں اور مچھروں کو دور رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 2004ء میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں جن بچوں کی مالش کی جاتی تھی وہ جلد صحتیاب ہوجاتے تھے اور اسپتال میں کم وقت گزارتے تھے۔

سفید دانتوں کیلئے سیب اور گاجر

Image Source: Unsplash

سیب اور گاجریں نہ صرف جسم کے لیے اچھے ہوتے ہیں بلکہ یہ دونوں آپ کے دانتوں کو بھی جگمگاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جب سیب اور گاجر کو دانتوں سے توڑ کر چبایا جاتا ہے تو یہ دانتوں کی سطح پر موجود داغوں کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سیب اور اسٹرابری میں مالیس ایسڈ بھی ہوتا ہے جو دانتوں کی سطح کو سفید رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

نزلہ زکام میں چکن کارن سوپ

Image Source: Unsplash

چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے خاص طور پر بخار میں چکن سوپ پینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق جب سردی لگ رہی ہو تو اس وقت آپ کو ہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو سردی میں سکون دیتا ہے اور آپ کی بند ناک کو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

بہت سے لوگ سردی سے بچنے کےلئے چکن نوڈل سوپ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔اس سوپ میں امائینوایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں سیروٹنن پیدا کرتا جس کی وجہ سکون کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چکن سوپ کے بہت سارے فوائد ہیں جیسا کہ اس میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت  کے سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔سوپ میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں ،وٹامن بی جو قوت مدافعت اور نظام انہضام کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 

ہلدی والا دودھ

Image Source: Unsplash

گولڈن ملک یا ہلدی والے دودھ میں سوزش سے لیکر اینٹی سیپٹیک اور شفایابی کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور انہی سب وجوہات کی بناء پر ہر روز ہلدی کا دودھ لازمی پینا چاہیے۔ ہلدی والے دودھ میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل کی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہٰذا ماہرین ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں کے دوران ہلدی والے دودھ کا استعمال کریں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ادرک، چینی اور ہلدی ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔

متلی دور کرنے کیلئے ادرک

Image Source: Unsplash

اگر آپ ہیضے یا پیٹ خراب ہونے کے بعد متلی یا دل گھبرانے کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو ادرک کو آزما کر دیکھیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ متلی ہونے پر صرف ایک گرام ادرک بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ ادرک کے طبی فوائد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اسے جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ بھی قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ادرک میں گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول نامی مرکب سوزش اور درد دور کرتا ہے بلکہ پٹھوں کے درد میں بیس سے پچیس فیصد تک کمی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کھانسی میں شہد چٹنا

Image Source: Unsplash

نزلہ، زکام اور کھانسی میں ’’شہد چٹانے‘‘ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ مؤثر، محفوظ اور مفید ہے۔ اسی طرح ادرک کے ٹکڑے کو پانی میں اُبال کر اس میں شہد ملا کر پیا جائے تو کھانسی اور گلے کی خراش ٹھیک ہوتی ہے۔اس کے علاوہ کسی زخم پر شہد کو ملنا اسے ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سردرد میں برف کا استعمال

Image Source: Unsplash

برف کی ڈلی سے سر یا گردن کے پچھلے حصے پر مساج کیا جائے تو اس سے آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔برف کا سرد احساس آپ کے ذہن سے تناؤ کو بھی نکال باہر کرتا ہے۔

مائیگرین کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں جب اس طریقے کو آزمایا گیا تو آدھے گھنٹے میں ان کے درد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *