آگ برساتی گرمی کو ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات سے دور بھگائیں


1
1 point

موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔اس جھلستی گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے جسم کو توانائی پہنچانا نہایت ضروری ہوگیا ہے ورنہ لو لگنے سے طبعیت بوجھل ہوسکتی ہے اور ہم اپنے روزمرہ کے کام بھرپور طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتے۔ لہٰذا گرمی میں اپنی طبعیت کو ہشاش بشاش رکھنے اور جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے کیلئے پانی پینے کے ساتھ یہ ٹھنڈے ٹھنڈے فریش جوسز بھی پئیں کیونکہ یہ مشروبات بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔

فالسے کا شربت

Image Source: Unsplash

کھٹے میٹھے فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ پروٹین کی وجہ سے فالسے کھانے کی عادت جسم کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پئیں۔ فالسے کا شربت پینے سے دمہ، نزلہ و زکام کے دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

تربوز کا شربت

Image Source: Unsplash

گرمیوں کا لذیذ پھل تربوز اپنی مٹھاس کی بدولت سب سے پسندیدہ پھل مانا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ اس کا ٹھنڈا ٹھنڈا شربت بناکر بھی لیا جاسکتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اور یہ گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔ لہٰذا تربوز کا شربت گرمی میں پینا نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

کیری کا شربت

Image Source: Youtube

کچی کیریوں سے بنایا جانے والا شربت ذائقے میں کھٹا میٹھا ہوتا ہے لیکن اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ جسم کو لو لگنے سے بچاتا ہے، گرمی میں گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے یہ بے حد ضروری مشروب سمجھا جاتا ہے جبکہ اسے بنانا بھی نہایت آسان ہوتا ہے۔کیری کے شربت میں موجود اجزاء جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لیموں پانی

Image Source: Unsplash

لیموں پانی لوگوں کا پسندیدہ اور موسم گرما کا بے حد مقبول مشروب ہے۔ لیموں پانی یعنی سکنجبین کے بغیر موسم گرما کے مشروبات کی فہرست ادھوری لگتی ہے۔ لیموں پانی اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے ۔لیموں پانی سے خون کی صفائی، مضبوط مدافعتی نظام، نظام انہضام کی بہتری اور وزن میں کمی جیسے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں لیموں پانی جسم کو ترو تازگی اور توانائی بخشتا ہے۔

مزید پڑھیں: اتنی شدید گرمی۔۔۔ کیا کھائیں اور کیا پئیں؟ گرمی کے توڑ کیلئے بہترین غذائیں

املی آلو بخارے کا شربت

Image Source: Masala TV

گرمیوں میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے ایسے میں اس حیرت انگیز مشروب کا صرف ایک گلاس منٹوں میں فائدہ پہنچاتا ہے یہ شربت گرمی کاتوڑ ہے۔ یہ شربت پیاس میں تسکین کے ساتھ ہمارے جسم میں خون کے جوش کو بھی کم کرتا ہے اور یہ معدے اور جگر کی گرمی کا بھی دشمن ہے۔یہ شربت پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے نیز شدید گرمی میں جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1
1 point

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format