شرمیلا فاروقی نے والدہ کا مذاق اڑانے پر نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا


0

سوشل میڈیا پر مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ، شرمیلا کی والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ان سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جو کچھ لوگوں کو طنزیہ محسوس ہوئے۔

مذکورہ ویڈیو میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ انہوں نے اتنا پیارا میک اپ کرنا کس سے سیکھا جس پر انیسا فاروقی کہتی ہیں کہ شرمیلا سے سیکھا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے انیسہ فاروقی کے کپڑوں اور زیور کی بھی تعریف کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ان چیزوں کا شوق ہے۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ‘بے شرم’ قرار دیا ہے اور ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مارننگ شو ہوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں لوگوں کو نادیہ کا رویہ طنزیہ محسوس ہوا ہے ، اس لئے لوگوں نے انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے دئیے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

Image Source: Instagram

جبکہ کئی انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ نادیہ خان نے اس ویڈیو کے بعد اپنی آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا لیا ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ نادیہ خان کے خلاف باضابطہ طور پر سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی بھی ‘گیتی’سے ناخوش ہراسانی تکلیف دہ ہے، مذاق نہیں

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کا شمار پاکستان کی نامور خاتون سیاست دانوں میں ہوتا ہے  جو  ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سیاست میں ہیں۔ شرمیلا فاروقی کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک مشہور سیاست دان تھے۔ وہ پارٹی کے آغاز سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ سیاسی سرگر میوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور مختلف پوسٹوں پر تبصرے بھی کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب اقراء عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کی بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرنے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر اپنے شوہر کو سراہا تو شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فخرکرنے والی کوئی بات نہیں، بچے کی ذمہ داریاں بٹنا اچھے باپ کی پہچان ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *