شرمیلا فاروقی بھی ‘گیتی’سے ناخوش ہراسانی تکلیف دہ ہے، مذاق نہیں


0

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کے ڈرامے کے سین میں خواتین کے ساتھ ہراسانی اور بلیک میلنگ کو ‘حربے’ کے طور پر دکھانے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

آجکل اداکارہ عائزہ خان کا ڈرامہ ‘لاپتا’ ہم ٹی وی سے نشر کیا جا رہا ہے جس میں وہ گیتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ ایک ٹک ٹاکر ہے۔ ڈرامے کی پچھلی قسط میں گیتی کو دکاندار سے مفت سودا لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دکاندار بقایاجات کا مطالبہ کرتا ہے تو گیتی اسے سوشل میڈیا کی طاقت سے ڈراتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کر دیتی ہے اور اس پر ہراسگی کا الزام لگا دیتی ہے۔ جس پر دکاندار پیسے لیے بغیر اسے سودا دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

Image Source: Facebook

لاپتہ کا یہ منظر نہایت مزاحیہ انداز میں عکس بند کیا گیا جس میں معاشرے کی ایک حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔ لیکن رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو حساس موضوع پر لاپرواہی سے دکھانے پر ڈرامے کا یہ کلپ پسند نہ آیا اور انہوں نے ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ہراسانی کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جوکہ بہت تکلیف دہ ہے اور آپ کو تباہ کر دیتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اپنے ملک کی خواتین کے مسائل کی طرف سنجیدگی ظاہر کرنی چاہیئے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقین کریں ہراسانی ایک حقیقت ہے یہ تکلیف دہ ہے اور آپ کو تباہ کردیتی ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین اپنے خلاف ہونے والے جرائم کی وجہ سے جہنم سے گزر رہی ہیں۔ ایسے پاکستانی ڈرامے جو اس قسم کے مسائل کے بارے میں انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں ملک بھر میں خواتین کو درپیش حقیقی مسائل کی ایسی ناقص عکاسی کی ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔

Image Source: Instagram

رکن سندھ اسمبلی نے مزید لکھا عام لوگ ڈراموں اور ان میں کام کرنے والے اداکاروں کو دیکھ کر انہیں سچ مانتے ہیں۔ آپ ان لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر خواتین اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرائم میں بدقسمتی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اور اس طرح کے ڈرامے حالات کو مزید بدتر کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کی دوسرے ڈراموں میں پرفارمنس کی تعریف بھی کی۔گیتی کا کردار ایک ایسا کردار ہے جو معاشرے کی عکاسی کرتا ہے تاہم اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ گیتی جیسی لڑکیاں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے مردوں پر ہراسگی کے جھوٹے الزامات لگاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شرمیلا فاروقی کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس سین پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی فلم ‘دیوداس’ کے 19 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بھارت کی لیجنڈری اداکارہ اور ڈانس کوئن مادھوری ڈکشت کو اپنی انسپائریشن قرار دیتے ہوئے، ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format