شادی میں دلہن کی اسلحے کے ساتھ انٹری

ہر انسان اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہے اور اس کے لیے طرح طرح کے جتن بھی کرتے ہیں جبکہ کچھ سرپھرے تو اسے منفرد بنانے کے لیے انوکھے انداز بھی اپناتے ہیں۔ جبھی آجکل سوشل میڈیا پر انٹری کے نت نئے انداز دیکھنے میں آرہے ہیں جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

تاہم حال ہی میں شادی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلہن کے انٹری کے منفرد انداز نے تیزی سے صارفین میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے کیونکہ اس دلہن نے ہاتھوں میں گجرے پہننے کے بجائے کلاشنکوف اٹھا رکھی ہے۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دلہن نے انٹری کا ایسا انداز اپنایا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، یہ دلہن نہ تو کسی ڈولی میں بیٹھ کر آئی ، نابائیک پر اور نا ہی کسی گھوڑے پر، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دلہن روایتی انداز میں شرمانے گھبرانے کے بجائے بڑے دبنگ انداز میں کلاشنکوف ہاتھوں میں لئے تقریب میں انٹری دیتی ہے۔ یہی نہیں ویڈیو میں دلہن کے ہمراہ ان کے کزنز اور قریبی دوستوں بھی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج کی جانب آتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلہن کے اس انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شادی ہے یا تماشہ؟ بعض نے کہا کہ ان کو یہ احساس نہیں کہ ان کا یہ اسٹنٹ کتنا خطرناک ہوسکتا تھا؟ اگر یہ گن جعلی کے بجائے اصلی ہوتیں تو ایسی صورت میں شادی کی تقریب ناخوشگوار واقعے میں تبدیل ہوسکتا تھی؟ تاہم بعض صارفین نے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرز عمل کو روکیں، بصورت دیگر مستقبل میں کوئی بھی خطرہ پیش آسکتا ہے۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

تاہم گزشتہ دنوں کراچی میں ایسی شادی ہوئی جس میں دولہا نہیں دلہن گھوڑے پر آئی۔ یہ دلہن عام دلہنوں کی طرح شرمائی گھبرائی نہیں بلکہ ‘ارتغرل غازی’ کی طرح تلوار کے سائے میں اس کا استقبال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن نے شادی میں ارطغرل غازی کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو دنگ کردیا۔ اس ویڈیو میں دلہن شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی کی طرح گھوڑے پر انٹری دیتی ہے۔ جبکہ پس منظر میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا ہوتا ہے اور دلہن کے اردگرد اس کے رشتے دار اور دوست ہاتھوں میں تلوار لیے بالکل ارطغرل کے سپاہی بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس دلہن کے خوب چرچے بھی ہوئے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ویڈیو شادی سے قبل ’قوالی نائٹ‘ کی تقریب کی ہے جس میں خوبرو دُلہن کو سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش  کی گئی۔ مذکورہ ویڈیو میں دُلہن کے ہمراہ اداکارہ ریما خان کو بھی تصویریں بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago