اسلام آباد میں ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ، حملے میں محفوظ رہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے اپنی گاڑی پر فائرنگ اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھین جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ریحام خان واقعے میں محفوظ رہیں جبکہ مقدمہ درج کرانے کی درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ رات اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آ رہی تھی ان کہ ان کہ گاڑی پر فائرنگ کی گئی، 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی بھی چھین لہ۔

Image Source: Twitter

ریحام خان نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے ہی گاڑی تبدیل کی تھی اور جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، گاڑی میں ان کے پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ریحام خان نے سابق شوہر اور وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹ میں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔

اس دوران ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ انہیں موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔ میرا عملہ مجھے خاندان سے زیادہ پیار کرتا ہے اور ان کے لیے یہ خطرات مول لینا اور ذاتی قربانی سے گزرنا بہت پریشان کن ہے۔ ایک خوبصورت خاندانی جشن اس خوفناک واقعے سے متاثر ہوا۔

ریحام خان کا اپنے ایک اور پیغام میں کہنا تھا کہ’’میں نے پاکستان میں اوسط پاکستانی کی طرح جینے اور مرنے کا انتخاب کیا ہے ، خواہ یہ بزدلانہ ٹارگٹ حملہ تھا یا جڑواں شہروں کی مرکزی شاہراہ پر صرف لاقانونیت کی انتہا۔ اس نام نہاد حکومت کو اس کا جوابدہ ہونا چاہیے، میں اپنے وطن کیلئے گولی بھی کھا سکتی ہوں۔

بعدازاں انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ ایف آئی آر کی کاپی کی منتظر ہوں۔

کچھ وقت گزرنے کے بعد ریحام خان نے درخواست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے اور اب ایف آئی آر کا انتظار ہے بعدازاں آج صبح کی گئی ٹوئٹ میں ریحام خان نے بتایا کہ ’صبح کے 9 بج رہے ہیں، میرا پرسنل سیکریٹری اور ٹیم ایک لمحہ نہیں اور اب تک اسلام آباد کے شمس کالونی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے‘۔

واضح رہے ریحام خان کی جانب سے اب تک واقعے کے حوالے سے کسی قسم کا، کسی پر بھی کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے محض حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر اس واقعے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں جاری کی گئی ہے۔

یاد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سال 2015 میں نجی ٹی وی اینکر ریحام خان سے دوسری شادی کی گئی تھی تاہم یہ شادی چند ماہ کے ہی عرصے میں ہی ختم ہوگئی تھی، البتہ طلاق کے بعد ریحام خان کی جانب سے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کئی انکشافات کئے گئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

20 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago