عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں عاصم اظہر نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے عکس میں ان کا وائس اوور چل رہا ہے کہ زندگی کے اتنے سالوں میں بہت کچھ بدلا پر آپ کی مجھ سے محبت بدلی نہیں بلکہ یہ محبت بڑھتی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

میرب علی اور عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے انٹرویو میں بتا دیا

 مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عاصم نے انتہائی دلچسپ کیپشن تحریر کیا،

Asim Azhar new Album

جس کے الفاظ کچھ یوں تھے ‘ایک نیا سفر، ایک نئی شروعات۔ بے مطلب میرا ڈیبیو البم، ریلیز ہونے جا رہا ہے 1 مئی 2024 کو’ ۔

Asim Azhar new Album

 یہ خوشخبری سنتے ہی ان کے مداح خوشی سے پاگل ہو گئے کہ ان کا بے مطلب نامی میوزک البم آنے والا ہے

، ساتھ ہی ساتھ انہیں مداحوں نے کمینٹ سیکشن میں دعائیں دینے کیساتھ یہ بھی کہا کہ ہم اس البم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


گزشتہ دنوں  سنگرعاصم اظہر نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

            جبکہ عاصم اظہر کی آخری انسٹاگرام اسٹوری کی بات کریں تو وہ کچھ اس طرح تھی کہ،’خود کو پانے کیلئے پہلے اپنے آپ کو کھونا ہوتا ہے

گلوکار کی جانب سے ان الفاظ کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ خالی ہوجانا کسی نئی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا ہے۔

عاصم اظہر کے اس اقدام نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے فیوریٹ سنگر کے متعلق طرح طرح کی قیاس آرا ئیاں شروع کر دی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago