مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کو اپنے بیٹے کیلئے ‘ پرفیکٹ بہو’ کی تلاش


0

معروف بھارتی مبلغ اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے کے رشتے کے لیے ‘بہو’ کی خصوصیات پر مبنی اشتہار جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذاکر نائیک کی جانب سے پرفیکٹ بہو کا یہ اشتہار سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے کیونکہ یہ کوئی عام اشتہار نہیں بلکہ ہونے والی بہو کی خصوصیات پر مبنی ایسا اشتہار ہے جو طویل ہونے کے ساتھ ساتھ تفصیلی بھی ہے۔ اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ، “میں اپنے بیٹے فارق کے لیے ایسی بیوی کی تلاش کر رہا ہوں جو کہ اچھے کردار کی مالک ہو ہے تاکہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک دوسرے کی رہنمائی کرسکیں۔

Image Source: File

بیٹے کیلئے ضرورت رشتہ کے اس اشتہار میں لڑکی میں موجود “ضروری خصوصیات” کے بارے میں تفصیلات کچھ اس طرح بتائی گئیں ہیں کہ وہ قرآن اور صحیح حدیث کی تعلیمات کے مطابق اسلام پر عمل کرتی ہو ، انگریزی زبان پر عبور ہو ، ملائیشیا میں قیام اور غیر آرائشی زندگی گزار سکے ، تمام ممنوعہ سرگرمیوں سے پرہیز کرنے والی اور اسلام کی تبلیغ کے بارے میں پرجوش ہو۔

Image Source: Twitter

جبکہ مذکورہ اشتہار میں لڑکی کی “ترجیحی خوبیوں” کی فہرست بھی بتائی گئی جس میں عربی زبان فوشا میں روانی ،اسلام کی تبلیغ ، اسلامی علوم کے کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری اور کسی اسلامی تنظیم سے وابستگی شامل ہے۔

ذاکر نائیک نے مزید لکھا ہے کہ اگر آپ کسی لڑکی کے والد یا رشتہ دار ہیں جسے آپ اہل سمجھتے ہیں تو میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اس پوسٹ کا مطلوبہ معلومات کے ساتھ جواب دیں۔ اس اشتہار میں دلچسپی رکھنے والوں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ لڑکی کا ایک تفصیلی بائیو ڈاٹا ساتھ ساتھ ان خصوصیات کی فہرست جو وہ اپنے ہونے والے شوہر میں ڈھونڈ رہی ہے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔

Image Source: Twitter

یہی نہیں معروف مذہبی اسکالر نے اس پوسٹ میں اپنے بیٹے فارق نائیک کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹے کی ذاتی معلومات میں اس کی تاریخ پیدائش ، قد ، رنگت ، تعلیمی قابلیت ، شخصیت ، زبانیں ، اسلامی سرگرمیاں اور کامیابیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے والد ، والدہ اور بہن بھائیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین ذاکر نائیک کے پرفیکٹ بہو کی اس پوسٹ پر ملے جلے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے مذاقاً لکھا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بہو کی تلاش ہے ،براہ ِکرم ان کی مدد کریں اور اگر آپ یا کوئی ان کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اپنے سی وی دئیے گئے نمبر پر بھیجیں۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ آج کل ملازمتوں کی طرح اچھا اور پرفیکٹ رشتہ ملنا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ رشتے کے حوالے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ رشتے کرتے وقت لڑکے اور لڑکی دونوں کے گھر والے اچھے طریقے سے چھان پھٹک کرتے ہیں۔ عام طور پر لڑکیاں بالکل پرفیکٹ ڈھونڈی جاتی ہیں اس لئے رشتہ دیکھتے وقت لڑکی کو پانی پلانے کے بہانے بھیج کر یہ اطمینان کرتے ہیں کہ اسکی ٹانگ میں کوئی لنگ تو نہیں ، آنکھوں پر چشمہ تو نہیں چڑھا رکھا اور تو اس کے اٹھنے بیٹھنے سے یہ بھی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ لڑکی کتنی پھر تیلی ہے۔ اکثر اوقات تو محلے کے لوگوں سے بھی لڑکی کےکردار کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے کہ لڑکی اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں کیسے کردار کی حامل رہی ہے؟ خاندانی حسب و نسب کا حساب کتاب رکھنا بھی بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کا ایک سنگر سے دینی مبلغ تک کا سفر

ابھی پچھلے دنوں ہی انٹرنیٹ پر ایک لڑکے نے لائف پارٹنر کے لئے خصوصیات کی ایک لمبی فہرست بتائی تھی۔ صارفین اس لڑکے کی دیدہ دلیری پر پر کافی حیران ہوئے تھے جس کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ جبکہ وہ خود صرف انٹر پاس تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *