پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں پاکستان کے سیاسی ماحول میں شدت آئی ہے۔وہی بھارتی عوام کی بھی اس خبر پر نظر ہے۔
ریئلٹی ٹی وی اداکارہ راکھی ساونت اپنے عجیب و غر یب تبصرے اور ویڈیو سے لوگوں کو تفریح کا موقع دیتی رہتی ہیں ۔اب اداکارہ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے رہنما کی گرفتاری پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
راکھی ساونت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اس کارروائی پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے
اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اپنی آواز بلند کرو پاکستانیوں، جاکر عمران خان کو چھڑاؤ، جاو پاکستانیوں جاو ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے۔ ‘
راکھی ساونت نے پاکستانیوں کو مزید پیغام دیا کہ
’ٹک ٹاک کھیلنا بند کرو اور عمران خان کو بچاؤ، اُٹھو پاکستانیو اُٹھو۔
بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ ہی اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں، اس سے پہلے بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
0 Comments