قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں دعوتِ اسلام کا بھرپور انتظام کرکے دنیا کو حیران کردیا


-1

مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرنیوالا عرب ملک قطر اس ایونٹ میں دنیا بھر کے شائقین کا بہترین انداز میں خیر مقدم کر رہا ہے۔ قطری حکام نے اس میگا ایونٹ میں شائقین کو اسلام کی دعوت دینے کی بھرپور تیاریاں کی ہیں ساتھ ہی عرب کلچر کو بھی پروموٹ کرنے کا خوب اہتمام کیا ہے۔ ایئر پورٹس، ہوٹلز، شاہراہوں اور اسٹیڈیمز کے قرب و جوار میں نیک اعمال، خیرات، اور رحم کرنے کے بارے میں نبی کریمﷺ کی احادیث پر مشتمل بہت ساری پینٹنگز کو آویزاں کیا گیا ہے ان پینٹنگز میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کو انگریزی ترجمے کے ساتھ لکھا گیا ہے تاکہ سب لوگوں کو سمجھ آسکے۔

کسی بھی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسٹیڈیم میں نماز کے مقامات اور وضو کے لیے جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ یہ دنیا کے پہلے اسٹیڈیمز ہیں جہاں تمام شائقین کو بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے کی ایک پوٹلی تحفے کے طور پر دی جائےگی۔ اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قطری حکام نے دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور اسکالرز بھی بلوائے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی آکر معلومات لے سکے گا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی شروعات سے قبل ہی معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچے ہیں اور قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔

مزید برآں، دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے میلے کی افتتاحی تقریب میں میں بھی عربی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے، تقریب کے باقاعدہ  آغاز سے قبل ایک ویڈیو  میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ تقریب کے آغاز پر اونٹ اور فنکاروں نے رقص پیش کیا۔معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جو کہ معذور حافظ قرآن غانم لالمفتاح نے کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔حافظ قرآن غانم لالمفتاح کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک اور ویڈیو میں ورلڈ کپ کی رنگارنگ تقریب کو نماز کے وقفے کےلیے بروکا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے کہ اچانک میزبان نے اعلان کردیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جارہا ہے، نماز کے لیے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس  کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے  ڈریمرز پر پرفارم کیا۔

مزید پڑھیں: مشہور فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا

فرانس کے 1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کے رکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمدبن راشد المکتوم اور مصری صدر عبد الفتاح السيسی سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔تقریب کے اختتام میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلا میچ قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوا، ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ قطر کے پانچ بڑے شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں کل 64 میچز کھیلے جائیں گے، فرانس کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *