دبئی میں ایوارڈ میلہ، ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے ایوارڈز جیت لیے


0

کہتے ہیں فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، حال ہی میں ایسا کچھ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دیکھنے میں آیا جہاں پر منعقد ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ’ میں نامور پاکستانی اور انڈین ستاروں کا میلہ سجا جس میں انہوں نے مختلف کٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اس تقریب میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور اداکارہ سجل علی کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اداکارہ سجل علی نے ’پاکستانی سینما کا مقبول ترین چہرہ‘ ہمایوں سعید کو پاکستانی سینما کے ‘ٹرینڈ سیٹر ‘کے طور پر جبکہ فہد  مصطفیٰ کو پاکستان کے ‘ہونہار ستارے’ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب کے دوران پاکستانی ستاروں نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے بھی بات چیت کی۔ فہد مصطفیٰ اور رنویر سنگھ گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔

جبکہ بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورسجل علی کو دیکھتے ہی اُن کے پاس آگئیں اور پُرجوش اورمحبت بھرے انداز میں اُن کو گلے لگالیا۔

سجل علی نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نے مجھ پر سب سے پہلے یقین کیا اور پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔ اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، سجل نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس کی تخلیق تھا۔

مزید پڑھیں: سجل علی ویب سیریز میں ‘فاطمہ جناح’ کا کردار کرینگی

مزید برآں، جب ہمایوں سعید ایوارڈ وصول کرنے اسٹیج پر آئے تو اس دوران ان کی انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔بھارتی سنگھ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر پاکستان جا کر کھانا کھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ازراہ مذاق پوچھا کہ کیوں نہیں جاؤں گا، ویزا نہیں لگا تھا کیا؟ بس بھئی اب نہیں کہنا لندن نہیں جاؤں گا۔جس پر ہمایوں سعید نے انہیں کہا کہ میں انڈیا بھی جاؤں گا۔

ہمایوں سعید نے ایوارڈ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 25 سالوں سے کام کر رہا ہوں اور آپ اب بھی مجھے برداشت کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ علاوہ ازیں، فہد مصطفیٰ نے پرامیسنگ اسٹار ایوارڈ اپنے نام کرنے پر بتایا کہ انہوں نے بالی وڈ اداکار گووندا کی وجہ سے اداکاری شروع کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *