سجل علی ویب سیریز میں ‘فاطمہ جناح’ کا کردار کرینگی


0

شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی بہت جلد مادرِ ملت فاطمہ جناح کے کردار کو نبھاتی نظر آئیں گی۔ تقسیم ہند کے وقتوں پر بننے والی اس سیریز میں سجل علی کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی۔ مادرِ ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

تین سیزنز پر مشتمل اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

Image Source: Instagram

اس ویب سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات کی بھی منظر کشی کی جائے گی۔یہ سیریز ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے البتہ اسے نجی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جاسکتا ہے۔

اس ویب سیریز کے علاوہ سجل علی کے حوالے سے یہ خبریں بھی سرگرم رہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی انٹرنیشنل فلم میں کام کررہی ہیں اور کچھ دنوں قبل جمائما نے فلم”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ”کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصویریں بھی شیئرکیں تھیں تاہم اب پروڈکشن ٹیم نے فلم کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ فرسٹ لک میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں اور سجل علی دوپٹہ اوڑھے ایک پرسکون اور پیاری مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اس فلم کی کاسٹ میں بھارت کی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں اور جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں بھی شیئر کی دیگرےکاسٹ میں برطانوی اداکارہ للی جیمز، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ سجل علی کی پسندیدہ سبزی کون سی ہے؟

خیال رہے کہ اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔ اداکاری کے علاوہ سجل علی کی مقبولیت کی ایک وجہ ان کی اور احد رضا میر کی شادی بھی ہے جو مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔ سجل اور احد کی جوڑی ان جوڑیوں میں سے ایک تھی جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم گزشتہ برسوں میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدی کی خبریں زیر گردش کرتی رہیں مگر ان دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی تھی تاہم اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format