تبادلے کی خوشی میں سب انسپکٹر کا تھانے میں جشن


0

خوشی کے موقع پر دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنا اور جشن منانا عام بات ہے لیکن ایک پولیس اہلکار کو اپنے تبادلے کی خوشی میں دوستوں کے ساتھ تھانے میں جشن منانا کافی مہنگا پڑ گیا سرکاری عمارت میں سب انسپکٹر کو دیگر اہلکاروں کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر عابد شاہ کی سوشل میڈیا پر دوستوں کے ساتھ ڈانس پارٹی کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں سب انسپکٹر کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Image Source: File

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عابد شاہ کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹرانسفر پر بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے اس موقع پر پولیس اسٹیشن میں ہی دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوشی منانے کا اہتمام کیا، سب انسپکٹر کا تبادلہ ضلع غربی میں کیا گیا تھا مگر ایک مہینہ میں ہی سب انسپکٹر کی ضلع وسطی میں تعیناتی ہوگئی۔ اس ٹرانسفر پر سب انسپکٹر عابد شاہ اور دیگر عملے کی طرف سے تھانے کی عمارت میں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حکام نے فوری طور پر ایکشن لیا اور ڈی آئی جی نے سب انسپکٹر عابد شاہ کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: بہادر پولیس اہلکار فیاض خان نے اپنی وردی سے پاسداری نبھا دی

تاہم ،اس حوالے سے معطل سب انسپکٹر عابد شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے ، یہ میری سالگرہ کی ویڈیو تھی جسے غلط رنگ دیا گیاطہے ، نا یہ میرا آفس ہےاور نا ہی پولیس اسٹیشن کا کمرہ ۔ یہ چھ ماہ قبل کی ویڈیو ہے جو ایک دوست کے آفس میں بنائی تھی ،انہوں نے کہا کہ ایک دوست نے یہ ویڈیو اپنے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگادی تھی جس کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوئی اور برتھ ڈے پارٹی کو غلط رنگ دیکر میرے خلاف پروپیگنڈہ کرکے افسران کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرونگا اور تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکار نے تھانے میں بےشرمی مک حد کردی، ڈی پی او جھنگ کا نوٹس

گزشتہ دنوں ، لاہور پولیس نے مانگا منڈی میں لڑکے کو ڈانس کرتا دیکھنے والے سب انسپکٹر کو معطل جب کہ دیگر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک منچلا نوجوان اچھل اچھل کر پنجابی گانے پر ڈانس کر رہا تھا اور اردگرد بیٹھے پولیس اہلکاراس ڈانس کو انجوائے کر رہے تھے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد گداگر اسکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر کو معطل کر دیا اور دیگر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے تھے۔

Story Credit: Express Tribune


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *