فاف ڈوپلیسی کو سر پر چوٹ لگنے سے یاداشت میں کمی کی شکایت


0

ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اپنی ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں یاداشت میں کچھ کمی کی شکایت ہے تاہم فاف ڈوپلیسی پر امید ہیں کہ وہ جلد ایک بار ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں پی ایس ایل سیزن 6 کے 19 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ اگرچے اس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی ٹیم کو 61 رنز سے باآسانی شکست دے دی تھی، لیکن میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا، جب پشاور زلمی کے کھلاڑی نے باؤنڈری کی جانب ایک زور دار شارٹ لگایا، جسے روکنے کے لئے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور جنوبی افریقہ کھلاڑی فاف ڈوپلیسی نے دوڑ لگائی تاہم دونوں ایک دوسرے سے آپس میں ٹکرا گئے۔

Image Source: The News

اس حادثے کے نتیجے میں محمد حسنین کا گھٹنہ 36 سالہ جنوبی افریقی سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے سر سے ٹکرا گیا، چوٹ کی تکلیف کے باعث فاف ڈوپلیسی زمین پر لیٹ گئے۔ اس دوران کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر ان کا چیک اپ کیا۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فاف ڈوپلیسی انجری کے باعث مذکورہ میچ سے دستبردار ہوگئے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی ٹیم کو نعم البدل کھلاڑی لینے کی اجازت دی گئی اور جس میں ٹیم نے اوپنر سائم ایوب کا انتخاب کیا اور بقیہ میچ ہھر انہوں نے کھیلا۔

جوں ہی جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی انجری کی خبر سامنے آئی تو اہلیہ نے رہا نہیں گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اماری ڈوپلیسی نے لکھا کہ اس واقعے نے مجھے دہلا دیا یے، پوری توقع ہے کہ ان کا اسپتال میں چیک اپ ہوگا۔ فاف ڈوپلیسی اور اماری ڈوپلیسی سال 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے دو بچے بھی ہیں۔

بعدازاں اتوار کے روز سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جانب سے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے جہاں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خیریت کے پیغامات بھیجے وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب وہ اسپتال سے ہوٹل آچکے ہیں اور صحت بہتری کی طرف ہے۔ جبکہ ٹکرائے جانے کے باعث انہیں یاداشت میں کچھ کمی شکایت ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد گراؤنڈ میں ہونگے۔ بہت سارا پیار

واضح رہے یہ لگا تار دوسرا میچ ہے، جس میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے کسی کھلاڑی کو سر پر چوٹ لگی ہے، اس سے پہلے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر انڈریو رسل کو اپنے پہلی ہی میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ کی ایک تیز رفتار باؤنسر بال سر پر لگی تھی۔ اگرچے وہ پھر اس ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے تھے لیکن جب کوئٹہ کی فزیو ٹیم نے جب ان کا چیک اپ کیا، تو بقیہ میچ کھیلنے کی اجازت نہ دی اور کوئٹہ کی کی ٹیم قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بطور نعم البدل کھلاڑی کھلایا۔

واضح رہے پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز رواں برس فروری میں ہوا تھا، تاہم کھلاڑیوں سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کو ملتوی کردیا تھا، البتہ اب بقیہ پی ایس ایل سیزن کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کرایا جا رہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *