پولیس اہلکار خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا

ملک میں دہشت گردی کا مسئلہ ہو یا اسٹریٹ کرائمز کی واردتیں یہ پولیس کے چوکس جوان ہی ہیں جو اپنی جانوں کو ہتھیلی پر لئے انتہائی محدود وسائل کے ساتھ قوم کی خدمت کے لئے سرگرمِ عمل رہتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ اس محکمے میں چند کالی بھیڑیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اس محکمے کا نام بدنام کر رکھا ہے۔ درحقیقت یہی افسران ادارے کی تباہی ، بربادی اور بدنامی کا مؤجب ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے محکمہ پولیس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے اور عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

Image Source: Screengrab

انگریزی روزنامہ ایکسپرپس ٹریبیون کے مطابق یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا، جس میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کر کے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Image Source: Screengrab

جب کہ اسی پولیس اہلکار کی دوسری ویڈیو میں اسے زخمی حالت میں درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں وہ یہ کہہ بھی رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کر رہا ہے۔ ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو معطل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین سے پارک میں بدتمیزی اور نازیبا جملے ادا کرنے والا مجرم گرفتار

ملک میں جرائم کی شرح میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کی عصمت دری اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات نے خوف وہراس کی فضا پھیلا رکھی ہے، گزشتہ دنوں بھی خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، جس میں ملزم خاتون کی نازیبا ویڈیو بناکر اسے متعدد باراپنی ہوس کانشانہ بناتا رہا۔ پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقہ دنیا پور میں ملزم نے پہلے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنائی اور پھر متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا، متاثرہ خاتون نے تنگ آکر پولیس کو سب بتا دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کانشانہ بنایا۔خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: شوہر نے نازیبا ویڈیوز وائرل کیں، اب قتل کرنا چاہتا ہے، ویسہا ابوبکر

علاوہ ازیں ، کچھ عرصہ قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرکے نازیبا ویڈیوز بناتا اور الیکٹرک شاک بھی دیتا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ گرفتار ملزم علی خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا اور اس کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے۔ ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، اس نے متاثرہ لڑکی کی فیک آئی ڈی بناکر اس کے رشتے داروں کو ایڈ کیا تھا جہاں وہ اس کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا اور خاتون کو چھ سال سے زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے خاتون پر تشدد کرتے ہوئے اس کے بال اور بھنویں مونڈ دی تھیں اور ٹیزر گن سے اسے کرنٹ کے جھٹکے بھی دیتا تھا۔

Story Courtesy: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

7 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago