ہانیہ عامر کو وجاہت راؤف کے بیٹے کیساتھ ویڈیو پر کڑی تنقید کا سامنا

فنکاروں اور شوبز ستاروں کو معاشرے میں ایک غیر معمولی مقام حاصل ہوتا ہے، لاکھوں، کروڑوں مداح جہاں انہیں پسند کرتے ہیں، انہیں ہر ممکن حدتک فالو کرتے ہیں۔ وہیں کبھی توقعات کے برعکس کاموں اور باتوں کو لیکر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے بھی دیکھا جا رہا ہے، ان کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے باعث انہیں سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اگر آپ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے، تو بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے فلم ڈائریکٹر وجاہت راؤف اور ان کے اہلخانہ سے کافی اچھے مراسم ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک متنازعہ ویڈیو ڈائیریکٹر وجاہت راؤف کے بیٹے ساتھ سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر ڈائریکٹر وجاہت راؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کے اوپر لیٹی ہوئی ہیں اور گلوکار حسن رحیم کا گانا آرزو گنگنا رہی ہیں۔ جوں ہی ویڈیو وائرل ہوئی، عوام کی جانب سے ان کی نازیبا اور غیراخلاقی عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اگرچے اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے یہ ویڈیو شئیر کی گئی تھی یا نہیں، کیونکہ ابھی یہ ویڈیو ان کے اکاؤنٹس پر موجود نہیں ہے البتہ ٹوئیٹر پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے۔ جبکہ جو لوگ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ سب کچھ اداکارہ ہانیہ عامر نے غیرمعمولی توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا ہے۔

بعدازاں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی گئی، جس پر انہوں نے حالیہ تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ تاہم میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی’۔

ہانیہ عامر نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ لوگوں کو نفرت بھرے تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، تاہم بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو نصیحت بھی کی کہ ‘خود سمیت اپنے اردگرد کے لوگوں سے محبت کریں، مسکرائیں اور اپنی زندگی جیئیں’۔ 

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہوا، ماضی میں بھی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ چکا ہے۔ جس میں پارٹی گرل کے نام سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین اور ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی بھی، جس میں دونوں فنکارائیں اداکار کی لیپس (گود) میں بیٹھی ہیں اور ہانیہ عامر، دنانیر کو کچھ زبردستی کھلا رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں فنکاروں میں محبت کا رشتہ ہے اور دونوں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ہانیہ عامر نے ایک لائیو سیشن کے دوران ان تمام خبروں کو رد کردیا تھا اور انہیں دوستوں سے بڑھ کر قرار دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago