طالبات کو مفت رکشہ سروسز فراہم کرنے والا “بھائی جان”

خدمتِ خلقِ کے عام معنیٰ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے صرف مالی اعانت ہی خدمت خلق نہیں بلکہ کسی کی کفالت کرنا، کسی کو تعلیم دینا، مفید مشورہ دینا، کوئی ہنر سکھانا، علمی سرپرستی کرنا، تعلیمی ورفاہی ادارہ قائم کرنا، کسی کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان جیسے دوسرے امور خدمت خلق کے زمرے میں آتے ہیں۔ بلاشبہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کے لئے نافع ومفید کا باعث ہو۔

خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ، پشاور کے عرب خان سارا دن اپنا رکشہ دوڑاتے لیکن صرف اپنے پیٹ کی خاطر نہیں بلکہ انہوں نے اس میں آدھا حصہ انسانیت کے لئے مختص کیا ہوا ہے۔ عرب خان کا تعلق خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور سے ہے اور وہ روزانہ 100 لڑکیوں کو اپنے آٹو رکشہ کی سروسز فراہم کرتے ہیں اور انہیں مفت اسکول سے گھر اور گھر سے اسکول تک لاتے لے جاتے ہے تاکہ اپنے علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو فروغ دے سکیں۔

طالبات کو مفت رکشہ سروسز دینے والے عرب خان اپنے علاقے میں “بھائی جان” کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ وہ خود گریجویٹ ہیں اور مالی پریشانیوں کے سبب انہیں اپنی تعلیم چھوڑنی پڑی۔ لیکن اب وہ اپنے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

اس مقصد کی تائید اور ترویج کے لئے وہ گذشتہ پانچ سالوں سے ہر روز 100 لڑکیوں کو اپنے رکشے میں اسکول تک مفت سواری دیتے ہیں۔ دراصل پشاور کے بیشتر اسکول کچی آبادیوں سے بہت دور ہیں اور اسکولوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کا تعلق زیادہ تران کچی آبادیوں سے ہے اور ان لڑکیوں کے والدین تو ٹیوشن فیس بھی نہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا عرب خان خدمت خلق کے جذبے کے تحت پچھلے پانچ سالوں سے ان لڑکیوں کو اسکول سے لانے اور لیکر جانے کا کام کررہے ہیں اور وہ بھی بلا معاوضہ!

سوشل میڈیا کے توسط سے رکشے والے عرب خان عرف “بھائی جان” کی شہرت دور دور تک پھیل گئی اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی خدمات کو سراہا رہے ہیں اور بھائی جان کی خبر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس حوالے سے عرب خان کا خیال ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر لڑکی کا حق ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے بھی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کی تھی ۔اسی وجہ سے انہیں 2017 میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے انہیں امن کا سفیر مقرر کیا۔

مزید پڑھیں : بیٹی کی موت نے باپ کی زندگی کا مقصد بدل ڈالا

تاہم ، حال ہی میں کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی وسماجی رہنما ملالہ یوسف زئی برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی بھی زینت بنیں ہیں۔ مزید یہ کہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فلسطینی خاندانوں کی امداد کے لئے 100,000 ڈالرز( £71,000)،کینڈر یو ایس اے کو 25,000 ڈالرز، اور ڈی سی آئی فلسطین کو 25،000 ڈالرز عطیہ کیے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago