ملالہ کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ہے، والد ضیاء الدین

پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاءالدین یوسف زئی شادی سے متعلق بیٹی کے تبصرے اور کمنٹس پر آنے والوں ردعمل سے خوش مظر نہیں آتے ہیں۔ ان کے مطابق ، ایک مشہور فیشن اور لائف اسٹائل میگزین میں شادی کے بارے میں ملالہ کے ایک مطلوبہ تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے جہاں 23 سالہ ملالہ یوسف زئی کو برطانوی فیشن اور لائف اسٹائل میگزین ووگ کے جولائی کے شمارے کے لئے منتخب کیا گیا، وہیں ملالہ کی جانب سے میگزین کو ایک تفصیلی انٹرویو بھی دیا گیا۔

Image Source: British Vogue

مذکورہ انٹرویو میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دوران انہوں نے شادی سے متعلق انہوں نے ایک متنازعہ بیان دیا۔ جس میں انہوں نے جوڑوں کے درمیان شادی سے بہتر پارٹنرشپ کو ترجیح دی۔ اس خبر کے بعد سے ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کے مطابق مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات یعنی نکاح کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیوں یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Image Source: British Vogue

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ کیسے ان کے دوست پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں لیکن انہیں ابھی سمجھ نہیں آتا ہے، کہ انہیں کیا چاہئے۔ اس بات کا یقین کرنا مشکل ہے کہ آپ جس شخص کا انتخاب کرتے ہیں وہ قابل اعتماد ہے، خاص طور پر کسی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوچنا بہت مشکل ہے، آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنے تعلقات کی اسٹوریز شیئر کر رہا ہے، اور آپ پریشان ہو جاتے ہیں کہ آپ کسی پر بھروسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور آپ کو کیسے کسی پر یقین ہو سکتا ہے؟

Image Source: British Vogue

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ بیشتر پاکستانی ماؤں کی طرح ان کی والدہ بھی اپنی بیٹی کی رائے سے خوفزدہ ہیں، ان کی والدہ ہمیشہ کہتی ہیں، انہیں اس طرح کی کوئی بھی بات کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمھیں شادی کرنی ہوگی، شادی ایک خوبصورت چیز ہے۔ جبکہ ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں، جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق اس متنازعہ بیان کو لیکر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اظہار مذمت کی جا رہی ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Twitter
Image Source: Instagram
Image SOurce: Instagram

اس موقع پر پشاور کی تاریخی مسجد قاسم نے علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملالہ یوسف زئی کے والد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مخاطب کرتے ہوئے، اس بات کی وضاحت طلب کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں

مفتی شہاب الدین پوپلزئی لکھتے ہیں کہ “محترم جناب ضیاء الدین یوسفزئی صاحب، کل سے سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ آپ کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نی کہ نکاح۔ اس بیان سھ ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔ آپ وضاحت فرمائیں”۔

جس کے جواب میں ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مخاطب کرتے ہوئے للھا کہ “محترم مفتی پوپلزئی صاحب، ایسی کوئی بات نہیں ۔میڈیا اور سوشل میڈیا نے انکی انٹرویو کی اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے۔ اور بس۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997ء کو سوات کے علاقے منگورہ میں پیدا ہوئیں۔ 9 اکتوبر 2012 ء کو اسکول سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں، انہیں علاج کے لئے پہلے پشاور اور بعد ازاں برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔ 12 جولائی 2013 کو اپنی سالگرہ کے دن ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔ انہیں 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام ملا تھا جب کہ ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

2 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

6 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago