بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ درِ فشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تین مئی کی شب ہم ٹی وی پر نشر ہونے والی ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی تھی۔
آخری قسط کی اسکریننگ میں ہیروئن شبرا اور ہیرو شاہ میر کا کردار ادا کرنے والے درفشاں اور بلال عباس نے بھی ڈرامے کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔
اسکریننگ کی یہ تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں مداحوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
ڈرامے کی آخری قسط کی اسکریننگ کے موقع پر درفشاں سلیم اور بلال عباس مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنواتےرہے۔
اس موقع کی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈرامے کی اسکریننگ کے لیے ہال میں داخل ہوتے ہوئے ایک خاتون نے اچانک اپنا موبائل تھامے اداکارہ کے پاس آنے کی کوشش کی۔
اداکارہ کے ساتھ سیکیورٹی پر موجود افراد خاتون کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو درِ فشاں انہیں روک دیتی ہیں اور خاتون کے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں۔
پر خاتون مداح نے صرف سیلفی بنوانے پر ہی بس نہیں کیا بلکہ سیلفی بناتے ہیں اداکارہ کے گال پر بوسہ دےدیا جس سے اداکارہ حیران و پریشان رہ گئیں اور فوری طور پر خود کو سنبھالتے ہوئے وہاں سے تیزی سے گزر گئیں۔
خاتون مداح کی جانب سے اداکارہ کو گال پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔
بعض افراد نے خاتون مداح کی حرکت کو ان کی محبت قرار دیا تو بعض نے کہا کہ خاتون کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے تھا۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…