پاکستانی ماڈل محمد علی سبحانی کی برطانیہ میں دھوم


0

قسمت کی دیوی کب کس پر مہربان ہو جائے کوئی نہیں جانتا ایسا ہی کچھ اتفاق پاکستانی نژاد برطانوی فیشن ماڈل “چیمپ اِمی “ کے نام سے مقبول محمد علی سبحانی کے ساتھ بھی ہوا۔ جنہوں نے آج اپنی محنت سے برطانوی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنالی ہے اور اس وقت وہ دنیا کے ٹاپ برانڈز کے لئے ماڈلنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سے انٹرویو میں چیمپ اِمی (سبحانی ) نے بتایا کہ “وہ پاکستان میں لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور اکلوتے بیٹے ہیں۔ 2010 میں 18 سال کی عمر میں وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے لندن آگئے تھے۔ یہاں ان کی پُرکشش شخصیت کی بدولت ایک ایڈورٹئزنگ ایجنسی نے ان سے رابطہ کیا اور ماڈلنگ کی آفر کی۔”

بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ، سبحانی نے اپنے ماڈلنگ کے سفر کے بارے میں بتایا کہ “میں ایک فرم میں پارٹ ٹائم جاب کر رہا تھا جب ایک ایڈورٹئزنگ ایجنسی نے مجھ سے رابطہ کیا اس وقت مجھے ماڈلنگ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔”

Image Source: Champlmi/facebook

جبکہ برطانیہ میں بطور ماڈل اپنی پہچان بنانے میں انہیں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اس بارے میں
انہوں نے کہا کہ “پاکستانی ہونے کے ساتھ براؤن ایشین ہونے کے ناطے مجھے برطانیہ میں بہت زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ برطانیہ میں لوگ ذات پات اور رنگ کی بنیاد پر بہت زیادہ امتیازی رویہ اپناتے ہیں۔ لہٰذا جب انڈسٹری کے لوگوں کو میری قومیت کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھ مشورہ دیا کہ میں ماڈلنگ میں اپنی شناخت برازیلین ،اطالوی یا پھر ہسپانوی کی حیثیت سے کرواؤں اور کوئی چھوٹا سا نام رکھ لوں لیکن یہ مجھے منظور نہیں تھا۔”

سبحانی نے مزید بتایا کہ “جب میں نے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت براؤن ایشین ماڈلز کی تعداد کم تھی۔ اس لئے میں نے اپنی شناخت کو منوانے کیلئے بہت سخت محنت کی اور ماڈلنگ میں کچھ غیر معمولی فیشن شوٹ کیے، جسکی وجہ سے برطانوی ایڈورٹئزنگ ایجنسیوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنی پڑی کہ پاکستانی پُرکشش ہونے کے ساتھ بہت باصلاحیت ہیں۔”

Image Source: Champlmi/facebook

سبحانی نے آکسفورڈ فیشن ویک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور بطور ماڈل انہیں سب سے بڑی کامیابی لندن فیشن ویک میں پال کاسٹیلو کے لئے ماڈلنگ کرنے پر ملی اور یہی سے قسمت ان پر مہربان ہوگئی۔ اس کے بعد سے اب تک سبحانی نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔ سبحانی نے 2013 میں L’Oréal پیرس اور کوکا کولا سمیت کئی مشہوربرانڈز کے ساتھ کام کر کےاپنی پہچان بنائی۔
ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالیں تو فیشن انڈسٹری میں چیمپ اِمی یعنی محمد علی سبحانی وہ پہلے براؤن ایشین ماڈل ہیں جو برطانوی اور اطالوی “ووگ “کے اداریوں میں جلوہ گر ہوئے۔نیز وہ مقبول میگزین ویگور ، ایف ایچ ایم ، کوچر میگزین ، گریزیا ڈیلی کے سرورق پر آنے والے پہلے براؤن ایشین ماڈل بھی ہیں۔

مزید جانئے: عاصم اظہر کی سخاوت، ضرورت مند مداح کی مدد کردی


بلاشبہ لاہور سے تعلق ر کھنے والے اس نوجوان نے برطانوی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بناکر پاکستان کا نام روشن کردیا ، جبکہ انہوں نے کئی نوجوان ماڈلز کیلئے نئی راہیں بھی کھول دی جو اب اپنی ماڈلنگ کی صلاحیتیں ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کروا کے اپنا مقام بناسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *