اس سال پاکستان کی کن مشہور شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی۔


0

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج کی سعادت حاصل کریں لیکن یہ سعادت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو اس عظیم سعادت کو ا دا کر پاتے ہیں۔آج کل کے اس مہنگائی کے دور میں حج کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہیں ،اس مہنگائی کے دور میں حج کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔اس سال پاکستان کی کچھ مشہور شخصیات نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے بھی عازمینِ حج کی بڑی تعداد گئی ہیں  جن میں پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہیں۔

Pakistan Mashoor Shaksiyat Hajj

پاکستانی سیاستدان

رانا ثناء اللہ نے بھی اس سال حج ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

فریضۂ حج ادا کرنے والوں  میں  پاکستان کے موجودہ صدر مملکت عارف الرحمان علوی کے ہمراہ انکی  بیگم ثمینہ علوی ، صاحبزادے ڈاکٹر اواب علوی‘ صاحبزادی ڈاکٹر نعیمہ علوی بھوانی‘ صاحبزادی ڈاکٹر رادھیا سمیت کچھ دیگر افراد گئے ہیں۔

 آپ کو بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا

کہ خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا گیاہے  ارکان اسمبلی حج پہ جائیں اور ملک کے لیے دعا کریں۔

سرمیلا فاروقی نے بھی اس سال حج ادا کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر

خوش قسمت حجاج میں کرکٹ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، احمد شہزاد، انضمام الحق اور فخر زمان شامل ہیں۔  

کرکٹر احمد شہزاد نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی ہے،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کی یہ سب غیر حقیقی ہے الحمد اللہ ! میرے  اور میری  ماں کے خواب پورا کرنے کے لیے،مجے کسی قابل بنانے کے لیے،تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں،مجھے حج کرنے کا موقع ملا وہ بھی اپنی والدہ کے ساتھ،جس جس نے دعا کے لیے بولا ہے وہ سب ہماری دعاؤں میں ہیں۔

پاکستانی اینکر اور اداکار

اینکر وسیم بادامی  نے بھی اس سال حج ادا کیا ہے۔

اداکارہ ریما  خان نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ بھی  حج کی سعادت حاصل کی ہے۔انہوں نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔   


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *