نیلم منیر کی مایوں کی تقریب سے شادی کا آغاز


0


نیلم منیر نے اپنے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات کاباضابطہ آغاز ہوگیا ہے

Neelam Muneer Wedding Events

نیلم منیر پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں، نیلم منیر کے قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں، قید تنہائی، اشک، قیامت، دل نواز، بکھرے موتی، محبت داغ کی صورت، کہیں دیپ جلے، دل موم کا دیا، احرام جنون اور خمار شامل ہیں، جبکہ ان کی ہٹ فیچر فلموں میں رانگ نمبر اور چکر شامل ہیں۔

نیلم منیر اب پیا گھر سدھارنے جارہی ہیں اور مایوں سے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

Neelam Muneer Wedding Events

مزید پڑھیئں

بھتیجے کی شادی پر مریم نواز کے کپڑوں کی دھوم

اداکارہ نے دو جنوری کی شام کو مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اس تقریب میں نیلم نے حارث شکیل کا تیار کردہ خوبصورت پیلے رنگ کا کامدانی پشواز پہنا، ان کا لباس سونے کے کام سے مزین تھا۔
مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو روایتی پیلے لباس میں دیکھا گیا۔

نیلم منیر کے شریک حیات سے متعلق بھی فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی، تاہم میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکارہ اہل خانہ کی پسند سے کاروبار شخص سے شادی کر رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں نیلم منیر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران فی الحال شادی نہ کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی سے تعلقات میں ہیں یا ان کی زندگی میں کوئی شخص آنے والا ہے یا پھر ان کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے نفی میں جواب دیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

نیلم منیر نے مختصر جواب دیا کہ ان کا فی الحال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں، مستقبل میں دیکھا جائے گا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *