اداکارہ نیلم منور کے دولہا کون ہیں؟


0

نیلم کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئیں جس میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر نے لکھاکہ یہ نئے سال کے آغاز پر زندگی کا نیا باب شروع کر رہے ہیں انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Neelam Muneer With Husband

 نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔

Neelam Muneer With Husband

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

:مزید پڑھیئں

نیلم منیر کی مایوں کی تقریب سے شادی کا آغاز

تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب لباس جبے یا ثوب میں ملبوس ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کا تعلق متحدہ عرب عمارات سے ہے۔

Neelam Muneer With Husband

نیلم منیرکا شوہر کون؟

یوٹیوبر کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو  دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، ان کی نیلم سے پسند کی شادی ہے، شادی کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی جس کا شوٹ اب ریلیز کیا گیا ہے۔

Neelam Muneer With Husband
Neelam Muneer With Husband
Neelam Muneer With Husband

نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخوا ہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر  دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔ 

اداکارہ نیلم منیر کا شمار مقبول ترین اور حسین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، نیلم منیر کے پراجیکٹس میں ’خمار’، ’دل موم کا دیا’،’قید تنہائی’ ، ‘اشک’ اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *