ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر ایک سگریٹ مجموعی طور پر سگریٹ پینے والے کی متوقع عمر میں تقریباً 20 منٹ کم کردیتی ہے۔

یہ بات تو ثابت شدہ حقیقت ہے کہ سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر ہے اور کئی بار جان لیوا ثابت ہوتی ہے، لیکن آپ نے لوگوں کو کہتے سنا ہوگا کہ وہ سالوں سے سگریٹ پیتے آرہے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوا۔ لیکن سائنسی حقیقت اس کے برعکس جواب دیتی ہے، کیونکہ سگریٹ پینے سے آپ انجانے میں ہی غیر محسوس طریقے سے اپنی زندگی خود کم کر رہے ہیں۔
Single Cigarette Slashes Minutes
سماجی، اقتصادی اور دیگر عوامل کا حساب کتاب کرنے کے بعد، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ فی سگریٹ مرد کی متوقع زندگی کے 17 منٹ اور خواتین کے 22 منٹ کم کردیتی ہے۔
مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کی پرنسپل ریسرچ فیلو، سارہ جیکسن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی روزانہ 20 سگریٹ کا ایک پیکٹ پیتا ہے، تو اس کا فی سگریٹ کے پیکٹ اس کی عمر میں تقریباً سات گھنٹے کم کردیتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی سے ہونے والا نقصان ’مجموعی‘ ہوتا ہے اور جتنی جلدی کوئی شخص سگریٹ نوشی چھوڑ دے اور جتنے کم سگریٹ پیے، اتنی ہی طویل زندگی گزار سکتا ہے۔
یہ نئی تحقیق، جو محکمہ صحت اور سماجی دیکھ بھال کے ادارے حکم پر کی گئی، ظاہر کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص جو روزانہ 10 سگریٹ پیتا ہے وہ یکم جنوری کو سگریٹ چھوڑ دے تو وہ آٹھ جنوری تک اپنی زندگی کے ’ایک پورے دن کے نقصان کو روک سکتا ہے۔‘
20 فروری تک سگریٹ چھوڑنے والوں کی زندگی ایک پورے ہفتے تک بڑھ سکتی ہے اور اگر وہ پانچ اگست تک کامیابی سے سگریٹ نوشی سے دور رہیں تو ان کی زندگی ایک پورے مہینے تک طویل ہو سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی بنیادی طور پر زندگی کے درمیانی صحت مند سالوں کو ختم کرتی ہے، بجائے اس کے کہ زندگی کے اختتامی دورانیے کو کم کرے، جو اکثر دائمی بیماری یا معذوری کا شکار ہوتا ہے۔
:مزید پڑھیئں
کراچی میں یومیہ 40 سے 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتے ہیں۔
تحقیق برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ اس میں برٹش ڈاکٹرز سٹڈی سے مردوں کی اموات کا ڈیٹا اور ملین ویمن سٹڈی سے خواتین کا ڈیٹا شامل ہے۔
مطالعات سے پتا چلا کہ اوسطاً وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی بھر سگریٹ نوشی کی ان کی زندگی کے 10 سال ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوئے جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔
تمباکو کے تحقیقی گروپ کی ایک پرنسپل ریسرچ فیلو ڈاکٹر سارہ جیکسن کہتی ہیں کہ اوسط طور پر مستقل تمباکو نوشی کرنے والے زندگی کی تقریباً ایک دہائی کھو دیتے ہیں۔ یہ 10 سال کا قیمتی وقت، زندگی کے لمحات، اور پیاروں کے ساتھ خوبصورت زندگی سے بھرپور ہوسکتا ہے۔
وہ مزید کہتی ہیں: ’جتنی جلدی کوئی شخص تمباکو نوشی چھوڑ دے، اتنی ہی طویل زندگی گزار سکتا ہے۔ کسی بھی عمر میں سگریٹ چھوڑنا صحت کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے اور اس کے فوائد تقریباً فوری طور پر شروع ہو جاتے ہیں۔
0 Comments