بھتیجے کی شادی پر مریم نواز کے کپڑوں کی دھوم


0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیشن سینس ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہی ہے ، اب حال ہی میں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں بھی مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دلکش اور مہنگے ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

:مزید پڑھیئں

مریم نواز کے سستے جوڑے ہر کوئی ایڈریس پوچھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی خبروں کی زینت بنی وہیں مریم نواز کے لباس کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

Maryam Nawaz Dresses Nephew Wedding

اپنے بھتیجے کے ولیمے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جامنی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق مریم کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار ہے۔ 

حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں مریم نواز کے پہناوے کے کافی چرچے ہیں۔نکاح کی تقریب کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا ڈیزائن کردہ ہے، اس لباس پر سنہرے دھاگے اور نگوں کا کام ہوا ہے، مریم نواز نے اس جوڑے کے ساتھ موٹے بارڈر پر کرن لگے دوپٹے کو بھی سر پہ اوڑھ رکھا تھا۔جس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

Maryam Nawaz Dresses Nephew Wedding

اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہےجوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *